امور داخلہ کی وزارت

داخلہ سکریٹری نے سمندری طوفان ‘‘وایو’’ کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Posted On: 12 JUN 2019 4:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12 جون 2019،    داخلہ سکریٹری جناب راجیو گوبا نے آج یہاں سمندری طوفان ‘‘وایو’’ کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات سے نمٹنے والی ریاستی اور مرکزی وزارتوں / ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لینے والی اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔

بھارت کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بتایا کہ سمندری طوفان وایو کے 13 جون 2019 کو دوپہر بعد پوربندر اور دیو کے درمیان گجرات کے ساحل سے گزرنے کا امکان ہے کیونکہ شدید سمندری طوفان جس کی رفتار 145۔155 فی گھٹہ ہے، کو ایک 170 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی۔اس کی وجہ سے گجرات کے ساحلی اضلاع میں بھاری بارش ہونے کی امید ہے اور فلکیاتی مدو جزر کی وجہ سے سمندری کی لہریں 1.5 سے 2.0 میٹر تک اونچی اٹھیں گی جن کی وجہ سے کچھ، دیو بھومی، دوارکا، پوربندر، جام نگر، راج کوٹ، جونا گڑھ، دیو، گر، سومناتھ، امریلی اور بھاؤ نگر اضلاع کے نشیبی علاقے ڈوب جائیں گے۔ آئی ایم ڈی لگاتار تمام متعلقہ ریاستوں کے لئے باضابطہ بولیٹین جاری کررہا ہے۔

مذکورہ میٹنگ میں وزارت امور داخلہ، وزارت دفاع، محکمہ ٹیلی کام، وزارت بجلی، وزارت صحت اور کنبہ بہبود، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، مربوط دفاعی عملہ، بھارت کے محکمہ موسمیات اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں گجرات کے چیف سکریٹری اور دیو ایڈمنسٹریٹر کے مشیر بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شریک ہوئے اور انہوں نے سمندری طوفان سے نمٹنے کے لئے کی گئی تیاریوں کے بارے میں بتایا۔ گجرات نے قبل ہی  نشیبی علاقوں سے اپنے 1.2 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے اور یہ آج چار  بجے شام تک مزید تین لاکھ افراد کو وہاں سے ہٹانے کا کام مکمل کرلے گا۔ اسی طرح دیو نے آٹھ ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا ہے اور شام پانچ بجے تک 10 ہزار سے افراد کو وہاں ہٹاکر محفوظ مقامات پر پہنچا دے گا۔

محکمہ ٹیلی کام(ڈی او ٹی) نے ٹیلی کام سروس پرووائڈروں کو کسی بھی قسم کے ایکسٹرا چارج کے بغیر بین سرکل رومنگ کی سہولت باہم پہنچانے کاحکم جاری کیا ہے۔

وزارت امور داخلہ متعلقہ ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ لگاتار رابطے میں ہے۔ این ڈی آر ایف نے کشتیوں، درخت کاٹنے والے آلات، ٹیلی کام آلات وغیرہ سے لیس 52 ٹیمیں مستعد کردی ہیں۔

 ہندوستان کے ساحلی محافظ  (کوسٹ گارڈ)، بحریہ، بری فوج اور فضائیہ کی اکائیوں نے بھی نگرانی کرنے والے طیاروں کو مستعد کردیا ہے اور ہیلی کاپٹر فضا سے نگرانی کررہے ہیں۔

ریاستی اور مرکزی ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے داخلہ سکریٹری نے متعلق حکام کو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے  کہ کوئی بھی جانی نقصان نہ ہو اور بنیادی ڈھانچے کو کم سے کم نقصان پہنچے، تمام  احتیاطی اقدامات کرنے کی کی ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے  راحت کیمپوں میں لازمی خوردنی اشیا، خوراک، پینے کا پانی اور ادویہ دستیاب کرانے کے انتظامات  اور بجلی ، ٹیلی مواصلات اور صحت جیسی لازمی خدمات کو یقینی بنانے  کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا انہیں کسی بھی صورت میں ہونے والے نقصانات کا فوری طور پر  ازالہ کرکے انہیں بحال کردیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  م ن۔ش س۔ن ا۔

 

U- 2408



(Release ID: 1574067) Visitor Counter : 95