وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم مودی کی نیپال کے وزیر اعظم سے ملاقات

प्रविष्टि तिथि: 31 MAY 2019 8:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی،31؍مئی /            نیپال کے وزیر اعظم جناب کے پی شرما اولی نے 30 مئی 2019 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور مرکزی وزرا کونسل کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔

وزیر اعظم مودی کے دوطرفہ میٹنگ میں 31 مئی 2019 کو وزیر اعظم اولی نے عام انتخابات میں ان کی پارٹی کی شاندار کامیابی پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم مودی نے ان کی نیک خواہشات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور ہندوستان اور نیپال کے درمیان روایتی، قریبی اور کثیر رخی شراکت داری  کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نیپال کے ساتھ کام کرنے کی اپنی عہد بندی کا اعادہ کیا۔

دونوں لیڈروں نے دوطرفہ پروجیکٹوں اور اقدامات کے نفاذ کے سلسلے میں کام کاج کی ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

U. No. 2269


(रिलीज़ आईडी: 1573107) आगंतुक पटल : 96
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Assamese , English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Gujarati , Tamil , Kannada