کابینہ

زمین کی مقدار سے قطع نظر  تمام مستحق کسان کنبوں کو شامل کرنے کے لئے پی ایم۔ کسان اسکیم میں توسیع

Posted On: 31 MAY 2019 8:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  31 مئی 2019،     پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم۔  کسان)  کا آغاز عزت مآب وزیراعظم  نے 24 فروری 2019 کو کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت ملک بھر کے چھوٹے اور بہت چھوٹے زمیندار کسان کنبوں کو مالی تعاون دیا جاتا ہے جن کے پاس دو ہیکٹیئر تک کاشتکاری کی زمین ہو۔ یہ تعاون انہیں ہر سال  مخصوص مستثنیات کے ساتھ  چھ ہزار روپے کی ادائیگی کی شکل میں کیا جاتا ہے۔ جاری اسکیم کا مقصد تقریباً 12.5 کروڑ ایس ایف ایم کنبوں کو اس اسکیم میں شامل کرنا ہے۔

یہ امدادی رقم تین چار ماہ میں ہر سال دو ہزار روپے کی قسطوں میں جاری کی جاتی ہے اور فوائد کی براہ راست منتقلی اسکیم کے ذریعہ مستفیدین کے بینکوں میں  کریڈٹ کی جاتی ہے۔ اب تک کسان کنبوں کے بینک کھاتوں میں براہ راست طور پر 3.11 کروڑ مستفیدین کے لئے پہلی قسط اور 2.66 کروڑ  مستفیدین کے لئے دوسری قسط بھیجی جاچکی ہے۔

کابینہ نے آج اسکیم کے دائرہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور اس نے موجودہ استثنائی معیار کے ساتھ  اسکیم کے تحت تمام زمین رکھنے والے مستحق کسان کنبوں کو شامل کیا ہے۔جھارکھنڈ میں زمین سے متعلق ریکارڈ کے نہ ہونے اور آسام ، میگھالیہ اور جموں کشمیر جیسی ریاستوں میں آدھار کی شمولیت نہ ہونے جیسے مخصوص عملیاتی مسائل کو بھی حل کرلیا گیا ہے۔

آج کابینہ کی منظوری کے ساتھ بی جے پی کے منشور میں کئے گئے بڑے وعدے کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ نظرثانی شدہ اسکیم میں تقریباً دو کروڑ زائد کسانوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس سے پی ایم۔ کسان کے کوریج میں تقریباً 14.5 کروڑ مستفیدین کا اضافہ ہوا ہے جس کےلئے سال 20۔2019 میں مرکزی حکومت کی تخمینہ لاگت 87217.50 کروڑ روپے آئے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U- 2260



(Release ID: 1573057) Visitor Counter : 172