وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے اوڈیشہ میں سمندری طوفان فونی سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا ، صورتحال کا جائزہ لیا


وزیراعظم نے ایک ہزار کروڑروپے مالیت کی فوری امداد کا اعلان کیا

Posted On: 06 MAY 2019 11:49AM by PIB Delhi

نئیدہلی06 مئی۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج تین مئی 2019  کو ریاست میں  آنے والے سمندری طوفان فونی سے پیداشدہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔انہوں  نے پیپلی ،پوری ،کونارک ، نیم پاڑہ اوربھوبنیشور کا فضائی جائزہ لیا۔ گورنر پروفیسر گنیشی لال وزیراعلیٰ جناب نوین پٹنائک اور پٹرولیم  اورقدرتی گیس کے مرکزی کابینہ وزیر جناب دھرمیندر پردھان بھی فضائی جائزے میں  وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

          اس کے بعد وزیراعظم نے طوفان سے ہونے والے نقصانات  اور راحت اور باز آباد کاری کے لئے کئے گئے اقدامات کے جائزے کے لئے ریاست اور مرکزی حکومت کے سینئیر افسران  کی ایک میٹنگ کی ۔وزیراعظم نے ریاست کو ہر ممکن امداد کا یقین دلایا۔انہوں نے ایک ہزار کروڑروپے مالیت کی فوری امداد کا اعلان کیا ۔ یہ رقم 19  اپریل  2019  کو ریاستی سرکار کے لئے جاری کی گئی ، جو 341 کروڑروپے کی رقم کے علاوہ ہے۔ انہوں  نے   ایک  بین وزارتی  مرکزی ٹیم کے ذریعہ مددکئے جانے کے بعد مزید امدادکاوعدہ کیا۔

          وزیراعظم نے اوڈیشہ کے عوام کے ساتھ پوری  یگانگت کا اظہار کیا ۔انہوں  نے کہا کہ مرکزی حکومت نہ صرف فوری راحت کے تئیں  پوری طرح عہد بند ہے بلکہ  ریاست کی تعمیر نوکو یقینی بنانے کی بھی پابند ہے۔ انہوں نے لوگوں کے جانی نقصان میں   خاطر خواہ کمی لانے  میں  مصنوعی سیارچے سے حاصل کی گئی تصاویر اور موسم کی  پیش گوئی کرنے والی جدید ترین تکنیک سمیت ٹکنالوجی کے اہم رول کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ تکنیکی صلاحیتوں   اور انسانی ربط ضبط   کے تال میل کی وجہ سے  آخری کونے کے متاثرین تک بھی رسائی ممکن ہوئی ہے۔دس لاکھ سے زیادہ لوگوںکو محفوظ مقامات تک پہنچانے میں ریاستی سرکار   اور بھارت کے محکمہ موسمیات کی  مشترکہ کوششوں   کی وجہ سے  جو  بالکل صحیح  پیش گوئیاں  کی گئیں انہیں  خاص طور پر وزیر اعظم نے سراہا۔ انہوں  نے  عوام  اور ساحلی علاقوں میں رہنے والے ماہی گیروں کے صبروتحمل کو سراہا ۔ انہوں  نے  مرکزی  اور ریاستی سرکار کے درمیان عمدہ تال میل پر بھی  اطمینان کا اظہار کیا جس سے جانی نقصان میں  خاطر خواہ کمی لانے میں مدد ملی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ   وہ  اس طرح کے   کسی سمندری طوفان   سے ہونے والے نقصانات  اورتباہی کی حد کو جانتے ہیں کیونکہ وہ خود بھی ایک ساحلی ریاست کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔

          وزیراعظم نے یقین دلایا کہ مرکزی ٹیم بنیادی ڈھانچے ، ہاؤسنگ ، ماہی گیروں اور کھیتوں کو ہوئے نقصانات   کا جائزہ لینے اورریاست میں راحت فراہم کرنے  کے لئے جلد ہی ریاست  کا دورہ کرے گی ۔  انہوں  نے ریاستی اور مرکزی  حکومت کے ، بجلی ، ٹیلی مواصلات ،ریلویز کے حکام کو ہدایت  دی کہ وہ  خدمات کی جلد سے جلد بحالی کو یقینی بنائیں  ۔ انہوں  نے سڑک اور زمینی ٹرانسپورٹ کو بھی ہدایت  دی کہ وہ  ٹوٹی ہوئی سڑکوں کو مرمت کرنے کے لئے موثر اقدامات کریں  اور اس سلسلے میں  ریاست کو  تمام تر امداد فراہم کریں ۔ انہوں  نے ہدایت دی کہ بیمہ کمپنیوںکو چاہئے کہ وہ  فصل  بیمے  سے متعلق کسانوں کے  دعووں  کے جائزے کے لئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں  کا فوری طور پر جائزہ لینے کے لئے اپنے مشاہدین کو موقع پر روانہ کریں  اورانہیں  جلد از جلد راحت فراہم کریں۔

          وزیراعظم نے  طوفان کے سبب  مرنے والوں کے لواحقین کے لئے دو ،دو لاکھ روپے   اور  شدید زخمی  ہونے والوں  کے لئے پچاس پچاس ہزار روپے کی امدادی رقم  کا اعلان کیا ۔وزیراعظم نے ریاست کے عوام کو یقین دلایا کہ  مرکزی حکومت  مصیبت کی اس گھڑی میں  ان کے ساتھ شانہ بہ شانہ ہے ۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-2051



(Release ID: 1571620) Visitor Counter : 144