وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے سمندری طوفان ’فانی ‘ سے راحت اور بچاؤ کی تیاریوں کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی

Posted On: 02 MAY 2019 2:39PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی02 مئی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خطرناک سمندری طوفان فانی  سے  مقابلے کی تیاریو ں  کے   ایک اعلیٰ سطحی  اجلاس کی صدارت کی ۔اس  اجلاس میں  کابینی  سکریٹری  ،وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری  ،وزیر اعظم کے ایڈیشن  پرنسپل سکریٹری ،داخلہ سکریٹری اور آئی ایم ڈی ، این ڈی آر ایف ، این ڈی ایم اے اور پی ایم او وغیرہ کے دیگر سینئیر افسران نے شرکت کی ۔

          میٹنگ میں  وزیر اعظم کو  سمندری طوفان فانی کے  راستوں  اور اس سے راحت اور بچاؤ سے  جاری اقدامات  کے بارے میں بتایا گیا۔ ان تیاریوں  میں معقول وسائل کی فراہمی  ، این ڈی آر ایف اور مسلح افواج کی ٹیموں کی تعیناتی ،پینے کے پانی کی دستیابی  اور مواصلاتی  اوربجلی کی خدمات  کی بحالی  کا ذیلی نظام وغیرہ شامل ہے ۔

          وزیر اعظم نے جاری حالات کے  جائزے کے بعد مرکزی سرکار کے افسران کو ہدایت کی کہ فانی سے متاثرہ ریاستوں کے افسران سے قریبی تال میل بنایا رکھا جائے تاکہ تدارکی اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے اور ضرورت پڑنے پر راحت اور بچاؤ کے موثر اقدامات  کئے جاسکیں ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-2021



(Release ID: 1571481) Visitor Counter : 69