وزیراعظم کا دفتر
ملک کے مختلف حصوں میں اتلاف جان پر وزیر اعظم کا اظہار رنج و غم
प्रविष्टि तिथि:
17 APR 2019 11:58AM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 18 اپریل ؍وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش ، راجستھان ، منی پور اور ملک کے دیگر مختلف حصوں میں غیر موسمی بارش اور آندھی و طوفان سے ہوئی ہلاکتوں پر رنج و غم اظہار کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ’’ حکومت متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد بہم پہنچانے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں کر رہی ہے ۔ صورت حال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ۔ ‘‘
وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش ، راجستھان ، منی پور اور ملک کے دیگر مختلف حصوں میں غیر موسمی بارش اور آندھی و طوفان کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے قریبی پسما ندگا ن کے لئے وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ سے دو لاکھ روپئے فی کس کے حساب سے امداد منظور کی ہے ۔ وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش ، راجستھان ، منی پور اور ملک کے دیگر مختلف حصوں میں غیر موسمی بارش اور آندھی و طوفان سے زخموں ہونے والوں کے لئے بھی پچاس ہزار روپئے فی کس کے حساب سے رقم منظور کی ہے ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
U . 1910
(रिलीज़ आईडी: 1570865)
आगंतुक पटल : 78