کابینہ

مرکزی کابینہ کو ہندوستان اورجمہوریہ کوریہ کے ذریعہ مشترکہ طریقے سے ڈاک ٹکٹ جاری کئے جانے کے بارے میں واقف کرایاگیا

Posted On: 15 APR 2019 12:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،15؍اپریل :وزیراعظم ، جناب مودی کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس کو جمہوریہ کوریہ اور ہندوستان کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی عرضداشت اوراس پردستخط کئے جانے کی کارروائی سے   فروری ، 2019میں  واقف کرایا گیا۔

          حکومت ہند کی وزارت مواصلات کے محکمہ ڈاک و تاراورجمہوریہ کوریہ کی سرکارکی سائنس اورانفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت ( کوریاپوسٹ ) نے ‘‘ کوئن ہرہوانگ اوک آف کوریا’’کے مرکزی خیال پرمشترکہ طورپرسے ایک ڈاک ٹکٹ جاری کئے جانے پراتفاق رائے کا اظہارکیاہے ،یہ ڈاک  2019 کے آخرتک دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والی متفقہ تاریخ پرجاری کئے جائیں گے ۔

************

 

U-1864

 



(Release ID: 1570618) Visitor Counter : 72