کابینہ

کابینہ نے ہندوستان اور آسٹریا کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی

Posted On: 07 MAR 2019 2:20PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،07  مارچ2019؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے آج سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے سیکٹر میں ٹیکنالوجی  تعاون پر ہندوستان کی سڑک، ٹرانسپورٹ ، شاہراہوں کی وزارت اور آسٹریا کی ٹرانسپورٹ، اختراع اور ٹیکنالوجی کی وفاقی وزارت کے درمیان ایک اقرار نامے کو منظوری دے دی ہے۔

اثرات:

اس مفاہمت نامے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان سڑک ٹرانسپورٹیشن ، سڑکوں؍ شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، بندوبست، انتظامیہ، سڑک کے تحفظ اور انٹلی جنٹ ٹرانسپورٹ نظام کے شعبے میں باہمی تعاون کے لئے ایک مؤثر فریم ورک تشکیل دینا ہے۔

یہ مفاہمت نامہ جمہوریہ ہندوستان اور ریپبلک آف آسٹریا کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا ۔ طویل  عرصے سے جاری باہمی تعلقات کو فروغ دے گا اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافہ کرنے کے علاوہ علاقائی یکجہتی کو بڑھائے گا۔

فائدے:

ہند –آسٹریا کے درمیان سڑک ٹرانسپورٹ کے سیکٹر میں باہمی تعاون سے دونوں کو فائدہ ہوگا۔ یہ فائدہ سڑک کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اس سیکٹر کے لئے پُرکشش مالی امکانات بڑھائے گا۔اس طرح دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے اچھے تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ ان اچھے تعلقات میں اضافہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں مجوزہ مفاہمت نامے کے ذریعے ممکن ہوسکے گا۔

پس منظر:

ہندوستان کے آسٹریا کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات رہے ہیں اور 1949ء میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کے قیام کے بعد سے یہ تعلقات قائم ہوئے ہیں۔ دونوں ملک دوستانہ معاشی اور سفارتی تعلقات کی ایک تاریخ شیئر کرتے ہیں۔ آسٹریا کے پاس سڑکوں اور شاہراہوں  کے لئے جدید ٹیکنالوجیاں ہیں، جن میں الیکٹرونک ٹول نظام، انٹیلی جینٹ ٹرانسپورٹیشن نظام، ٹریفک کے بندوبست کا نظام، سرنگ کی نگرانی کا نظام، جیو میپنگ اور زمین کے کھسکنے سے تحفظ کے اقدامات شامل ہیں۔

 

 

م ن۔ح ا۔ن ع

U: 1435



(Release ID: 1567912) Visitor Counter : 72