کابینہ

انسداددہشت گردی کے سلسلے میں مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کے لئے بھارت – مراقش کے مابین مفاہمتی عرضداشت کو کابینہ کی منظوری

Posted On: 13 FEB 2019 9:30PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی14فروری۔مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت اور مراقش کے مابین  انسداد دہشت گردی کے  سلسلے میں ایک مشترکہ ورکنگ گروپ ( جے ڈبلیو جی )  تشکیل دینے کی غرض سے  ایک مفاہمتی عرضداشت کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

          بھارت اور مراقش کے ذریعہ انسداددہشت گردی کے موضوع پر جے ڈبلیو جی  کی تشکیل  دہشت گردانہ حملوں    کی روک تھام کے سلسلے میں مدد فراہم  کرےگی۔ مذکورہ مفاہمتی عرضداشت، اس طر یقے سے دہشت گردانہ  سرگرمیوں کے سلسلے میں  اطلاعات حاصل کرنے /  باہم  تبادلہ کرنے  کی بنیاد ثابت ہوگی۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-975



(Release ID: 1564499) Visitor Counter : 44