کابینہ

بھارت اورفن لینڈ کے مابین بیرونی خلا کے پُرامن استعمال کے شعبے میں باہمی تعاون کے موضوع پر مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کو کابینہ کی منظوری

Posted On: 13 FEB 2019 9:28PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی14فروری۔مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم جناب  نریندرمودی کی قیادت  میں بھارت اور فن لینڈ کے مابین بیرونی خلا کے پرامن استعمال  کے شعبے میں  باہمی تعاون کے لئے ایک مفاہمتی عرضداشت پردستخط کئے جانے کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔واضح رہے کہ  مذکورہ مفاہمتی عرضداشت پر پہلے یعنی دس جنوری 2019 کو نئی دلی میں دستخط کئے جاچکے ہیں۔

اثرات :

          مذکورہ دستخط شدہ ایم او یو ارضیات  کی ریموٹ سینسنگ  ،سیارچہ مواصلات ،سیارچہ  محل وقوع  ،  خلائی سائنس اور بیرونی خلا کی کھوج  وغیرہ کے شعبوں میں  نئی تحقیقاتی سرگرمیوں  اور امکانات کے استعمال کو  تلاش کرنے کے  عمل کو مہمیز کرے گی۔

          فن لینڈ کی حکومت کے ساتھ تعاون بنی نوع انسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے  خلائی ٹکنالوجی کے استعمال کے شعبے میں  ایک مشترکہ سرگرمی کا راستہ ہموار کرے گا۔

تفصیلات :

          مذکورہ مفاہمتی عرضداشت درج ذیل امکانی  مضمرات کے   شعبوں میں تعاون  کا راستہ ہموار کرے گی۔

  • ارضیات کی ریموٹ سینسنگ۔
  • سیارچہ مواصلاتی اور سیارچے پر مبنی نیوی گیشن ۔
  • خلائی سائنس اور سیارہ جاتی تلاش ، خلائی اشیا اور زمینی نظام کی ترقی ،ٹیسٹنگ اور آپریشن ۔
  • بھارتی خلائی گاڑیوں کے ذریعہ فن لینڈ کے خَلائی  سیارچوں کو خلا میں بھیجنا۔
  • خلائی اعدادوشمار کی پروسیسنگ اور استعمال ۔
  • خلائی تکنالوجیوں  پر مبنی اختراعاتی استعمال کو فروغ دینا اور حل نکالنا نیز خفیہ مصنوعی اطلاعات کا استعمال ۔
  • ابھرتی ہوئے نئے خلائی مواقع کے سلسلے میں تعاون اور ڈاٹا ایکو نظام  اور بیرونی خلا کے لئے ہمہ گیر استعمال ۔

اس  مفاہمتی عرضداشت کے تحت   شرکأ    کار یا  ان کی اجازت ملنے پرکوئی دیگر ادارہ یعنی نفاذ سے متعلق ایجنسیاں  ، ضرورت ہونے پر ٹیمیں تشکیل دے سکتی ہیں تاکہ  نفاذ جاتی انتظامات  کے تحت مخصوص   امداد باہمی  پر مبنی پروجیکٹوں کا  انتظام کیا جاسکے ۔

نفاذ کی حکمت عملی اورنشانے :

  • مندوبین اپنی اپنی جانب سے اس  ایم او یو کے تحت امداد باہمی پر مبنی سرگرمیوں کے لئے ایک ایک کوارڈی نیٹر نامزدکرے گی۔ اس سلسلے میں بھارت اور فن لینڈ میں  متبادل ملاقات کا اہتمام بھی کیا جاسکتا ہے یا ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ  باہمی فیصلے لئے جاسکتے ہیں۔
  • مندوبین یا ا ن کے ذریعہ اجازت حاصل ہونے پر متعلقہ نفاذ  ایجنسیاں   نفاذ انتظامات کے سلسلے میں  پروجیکٹ کی ٹیمیں تشکیل دے سکتی ہیں۔

مذکورہ مفاہمتی عرضداشت   پر فن لینڈ کی حکومت کی جانب سے خلا کے شعبے میں تعاون  کے تئیں  دلچسپی کا اظہار کئے جانے  کے بعد دستخط عمل میں آئے تھے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-971



(Release ID: 1564497) Visitor Counter : 76