کابینہ

بھارت اورسعودی عرب کے مابین سیاحت کے شعبے میں باہمی مفاہمتی عرضداشت پردستخط کو کابینہ کی منظوری

Posted On: 13 FEB 2019 9:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،14فروری : مرکزی کابینہ نے وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی قیادت میں جمہوریہ ہند کی حکومت کے تحت سیاحت کی وزارت اور مملکت سعودی عربیہ کے تحت سعودی کمیشن برائے سیاحت اور قومی ورثہ کے مابین ایک مفاہمتی عرضداشت پردستخط کئے جانے کو اپنی منظوری دے دی ہے تاکہ سیاحت کے شعبے میں تعاون کومستحکم بنایاجاسکے ۔

          مذکورہ مفاہمتی عرضداشت کےاہم  مقاصد درج ذیل ہیں :

اے ۔ سیاحت کی ترقی ، ہوٹل ، سیاحتی مقامات اور سیاحوں کی قیام گاہوں سے متعلق سہولتوں ، سیاحت کے اعداد وشمار اور شماریات ، نمائش پرمبنی تقریبات اورمتعلقہ پارٹیوں کے ذریعہ دیگرسیاحتی سرگرمیاں ، سیاحتی ترقیات ، منصوبہ بندی اورسرمایہ کاری ، لائسنسنگ ، آپریٹنگ اور مارکیٹنگ سیاحتی سہولتیں ، زرعی سیاحت ، ریگستانی سیاحت وغیرہ کے سلسلے میں اطلاعات اور مہارت سے متعلق قانون سازی کا باہم تبادلہ ۔

بی۔ میڈیا اشاعتوں کا تبادلہ ، سیاحت سے متعلق فلمیں ، ماہرین اورسیاحتی میڈیا نمائندگان کے مابین وزٹس کا تبادلہ جن میں دونوں ممالک شامل ہوں گے ۔

سی ۔سیاحتی سرمایہ کاری مواقع جو دونوں جانب دستیاب ہوں ، انھیں متعارف کرانا اور سیاحتی پروجیکٹوں میں باہمی سیاحت کی حوصلہ افزائی

ڈی ۔ مشترکہ سیاحتی تقریبات کی حوصلہ افزائی ، نمائشوں میں شراکت داری ، دونوں جانب کانفرنسوں اورمذاکرات کا اہتمام جس کے ذریعہ مشترکہ سیاحتی بصیرت کو فروغ حاصل ہو۔

( ای)دونوں ملکوں میں سیاحتی تعلیم اورتربیت کے شعبے میں سرکاری اورنجی تعلیمی سہولتوں کی حوصلہ افزائی

(ایف ) سیاحت کے شعبے اور مشاورتی خدمات میں اختراعات تجربات اورتکنالوجیوں کا باہم تبادلہ

(جی )سیاحتی امورسے وابستہ بین الاقوامی فورموں اوراداروں میں باہم تعاون اورتال میل

پس منظر

     بھارت اورسعودی عرب ایک مضبوط سفارتی اورطویل اقتصادی تعلقات کے حامل ملک رہے ہیں ۔ اب دونوں ممالک میں  پہلے سے استوارتعلقات کو مزید مستحکم بنانے اورفروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں اوراسی مقصد سے جمہوریہ ہند کی حکومت کی وزارت سیاحت اور مملکت سعودی عربیہ کے سعودی کمیشن برائے سیاحت اور قومی ورثے کے مابین مفاہمتی عرضداشت پردستخط عمل میں آئے ہیں  تاکہ سیاحت کے شعبے میں باہمی تعاون کو مستحکم بنایاجاسکے ۔

     سعودی عرب ،مشرق وسطیٰ سے بھارت کے لئے ،سیاحتی آمدنی فراہم کرنےوالی مضمرات پرمشتمل منڈی ہے ۔ سعودی عرب  کے ساتھ مذکورہ مفاہمتی عرضداشت پردستخط ہونے سے اس وسیلہ منڈی سے سیاحوں کی آمدمیں یقینی طورپراضافہ ہوگا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-967

 



(Release ID: 1564482) Visitor Counter : 47