کابینہ
مرکزی کابینہ نے رجسٹریش آف میرج آف این آرآئی ،بل 2019پیش کئے جانے کی منظوری دے دی
Posted On:
13 FEB 2019 9:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،14فروری :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کے صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں رجسٹریشن آف میرج آف نان ریزیڈنٹ انڈین ( این آرآئی ) بل 2019پیش کئے جانے کی منظوری دے دی ۔ جس کا مقصد غیرمقیم ہندوستانی شریک حیات کے ذریعہ ہندوستانی شہریوں کے استحصال سے بچاو اور مزید جواب دہی اورذمہ داری پیداہوسکے گی ۔ واضح ہوکہ غیرمقیم ہندوستانی شرکائے حیات کے ذریعہ پریشان کئے جانے والے ہندوستانی شہریوں میں بیشترخواتین ہوتی ہیں ۔
تفصیلات
اس بل کی روسے غلط کار ہندوستانی شرکائے حیات کے خلاف کارروائی کے قانونی نظام میں ترمیم کی جاسکے گی اورزیادہ ذمہ داری اورجواب دہی پیداہوگی نیز غیرمقیم ہندوستانی شرکائے حیات کے ساتھ منصوب ہندوستانی شہریوں کواستحصال سے بچایاجاسکے گا۔
اس بل کی منظوری کے بعد غیرمقیم ہندوستانی شہریوں کی شادیوں کا اندراج ہندوستان یا بیرون ملک قائم ہندوستانی مشن اورسفارت خانوں میں کیاجانالازمی ہوگا ،جس کی رو (1) پاسپورٹ ایکٹ 1967اور (2)کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1973میں دفعہ 86اے شامل کرکے ترمیم کی جائیگی ۔
وسیع تراثرات
ہندوستان میں سمن کی تعمیل کا عمل عموماازحددشوارگزارہوتاہے لیکن اب کوڈآف کریمنل پروسیجر میں 1973میں اس بل کے ذریعہ کی جانے والی ترمیم سے سمن کی تعمیل کا عمل قدرے آسان ہوجائیگا۔ اس کے ساتھ ہی غیرمقیم شرکائے حیات سے منصوب ہندوستانی شہریوں کو زبردست بچاو کی سہولت حاصل ہوگی اورپوری دنیامیں آباد غیرمقیم ہندوستانی شرکائے حیات سے منصوب ہندوستانی خواتین کو زبردست فائدہ پہنچے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔م ن ۔س ش ۔ ع آ)14.02.2019(
U-965
(Release ID: 1564480)