کابینہ

کابینہ نے زراعت اور خوراک کی صنعت میں تعاون کے لئے ہندوستان اور یوکرین کے درمیان سمجھوتے پر دستخط کو منظوری دی

Posted On: 06 FEB 2019 9:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،06فروری 2019/           وزیراعظم  جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے زراعت اور خوراک کی صنعت میں تعاون کے لئے ہندوستان اور یوکرین کے درمیان  ایک سمجھوتے پر دستخط کو منظوری دے دی ہے ۔

 مجوزہ سمجھوتہ زراعت اور خوراک کی صنعت کے مختلف شعبوں میں تعاون کی گنجائش فراہم کرتا ہے۔ دونوں ملکوں کے نمائندوں  پر مشتمل ایک مشترکہ ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا جائے گا جس کا کام یہ ہوگا کہ نشان زد شعبوں میں تعاون کے منصوبوں پر تبادلہ خیال  کرے گا اور انہیں تیار کرے گا اور فریقوں کے ذریعے طے کر دہ کام  اور ذمہ داری کے نفاذ کی نگرانی کرے گا۔ ورکنگ گروپ کی میٹنگیں باری باری  کم از کم ہر دو سال میں ہندوستان اور یوکرین میں ہوا کریں گی۔یہ سمجھوتہ  اس پر  دستخط کی تاریخ سے نافذ ہوگا اور یہ پانچ سال کی مدت کے لئے باقی رہے گا۔ اور پھر اس میں خود بخود پانچ سال کی مدت کا اضافہ ہو جائے گا۔ سمجھوتہ کسی بھی فریق کے نوٹیفکیشن  کے حاصل ہونے کی تاریخ سے 6 ماہ بعد ختم ہو سکتا ہے۔ اس سمجھوتے کو ختم کرنے کے لئے کسی بھی فریق کو اپنا ارادہ ظاہر کرنا ہوگا۔

*********** ***

( م ن ۔ ح ا  ۔ م ف (

U. No. 761



(Release ID: 1563352) Visitor Counter : 53