کابینہ

کابینہ نے جل پائی گڑی میں کلکتہ ہائی کورٹ کی سرکٹ بنچ کے قیام کو منظوری دی


سرکٹ بنچ کا دائرۂ اختیار چار ضلعوں دارجلنگ، کیلم پونگ ، جل پائی گڑی اور کوچ بہارپر ہوگا

Posted On: 06 FEB 2019 9:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی،06فروری 2019/           وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے جل پائی گڑی میں کلکتہ ہائی کورٹ کی سرکٹ بنچ  کے قیام کو منظوری دے دی ہے۔  اس کا دائرۂ اختیار چار ضلعوں دارجلنگ، کیلم پونگ ، جل پائی گڑی اور کوچ بہارپر ہوگا۔

یہ فیصلہ کلکتہ ہائی کورٹ کی 1988 میں ہوئی مکمل کورٹ کی میٹنگ کے فیصلے اور 16جون 2006 کو مرکزی کابینہ کے  فیصلے کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔ جس نے جل پائی گڑی میں کلکتہ ہائی کورٹ کی سرکٹ بنچ کے قیام  کو منظوری  دی تھی اور  30 اگست 2018 کو کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی صدارت میں ججوں کی ایک ٹیم نے جل پائی گڑی میں سرکٹ بنچ کے مجوزہ مقام کا دورہ کر کے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا تھا۔

*********** ***

( م ن ۔ ح ا  ۔ م ف (

U. No. 759



(Release ID: 1563349) Visitor Counter : 94