کابینہ

مرکزی کابینہ نے انکم ٹیکس لوک پال اور بالواسطہ  ٹیکس لوک پال کا عہدہ ختم کرنے کا منظوری دے دی ہے

Posted On: 06 FEB 2019 9:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 7 فروری 2019/مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں جس کی صدارت وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دی،انکم ٹیکس لوک پال اور بالواسطہ  ٹیکس لوک پال کا عہدہ ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

 یہ منظوری  پبلک کی طرف سے منتخبہ  شکایات  کے تدارک کے   متبادل طریقہ کار  کی وجہ سے دی گئی ہے کیونکہ  لوک پال کا عہدہ  شکایات کو دور کرنے کےموجودہ متوازی  چینلوں  کی موجودگی میں زیادہ موثر  ثابت نہیں ہوسکتا ۔  اس لئے  انکم ٹیکس لوک پال اور بالواسطہ ٹیکس لوک پال کے عہدے  ختم کئے جارہے ہیں۔

پس منظر:۔

 انکم ٹیکس لوک پال کا عہدہ 2003 میں  قائم کیا گیا تھا  اور اس کا مقصد  انکم ٹیکس سے متعلق  شکایات   کے فیصلے کے لئے  عوام کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے  قائم کیا گیا تھا لیکن اس عہدہ کے ذریعہ  لوگ اپنا مقصد حاصل کرنے میں  ناکام رہے۔   اس کےبرخلاف  ٹیکس ادا کرنے والوں نے اپنی شکایات کے ازالہ کے لئے متبادل طریقے کو ترجیح دینا شروع کردی  جیسے  سی پی  جی آر ایم ایس (سینٹرالائزڈ پبلک گریویئنس   ریڈریس اینڈ مونیٹرنگ سسٹم) آئیکر سیوا  کیندر وغیرہ۔

مزید برآں یہ کہ 2011 میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ   بالواسطہ ٹیکس لوک  پالوں کے   خالی  دفاتر کو بند کردیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن ۔ ج ۔ ج۔

U- 766

 



(Release ID: 1563332) Visitor Counter : 60