کابینہ
مرکزی کابینہ نےبیننگ آف اَن ریگولیٹیڈ ڈپازٹ اسکیم بل 2018سرکاری ترمیم کی تجویز کی منظوری دےدی
Posted On:
06 FEB 2019 9:34PM by PIB Delhi
نئیدہلی07فروری۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کی اجلاس میں بیننگ آف اَن ریگولیٹیڈ ڈپازٹ اسکیم بل 2018 میں سرکاری ترمیم کی تجویز کی منظوری دے دی گئی ۔ یہ منظوری مالیاتی امور پر قائمہ کمیٹی کی سفارشات پر عمل آوری کے لئے دی گئی ہے۔ غیر ضابطہ بند ڈپازٹ اسکیموں کا بل یعنی ان ریگولیٹیڈ ڈپازٹ اسکیم 2018 پارلیمنٹ میں 18 جولائی 2018 کو پیش کیا گیا تھا،جو مالیہ امور کی قائمہ کمیٹی ( ایس سی ایف ) کو بھیج دیا گیا تھا ۔ اس کمیٹی نے مذکورہ بل پر اپنی 17ویںرپورٹ 3 جنوری 2019 کو پارلیمنٹ میں پیش کردی ۔غیر ضابطہ بند ڈپازٹ اسکیم بل میں ترمیم سے اس بل کو ناجائز ڈپازٹ اسکیموں کی وبا پر موثر طریقے سے قابو پانے کے مقصدسے استحکام حاصل ہوسکے گا۔
خاص خاص باتیں :
- اس بل میں کسی بھی غیر ضابطہ بند ڈپازٹ اسکیم میں رقم جمع کرانے یا اشتہارات کے ذریعہ رقم جمع کرانے کے عمل سے ڈپازٹ لینے والوں پر پابندی کرنےکی خاطر خواہ شقیں موجودہیں۔ یہ بل موجودہ قانونی ضا بطوں کے ساتھ غیر ضابطہ بند ڈپازٹ حاصل کرنے والی سرگرمیوں کو غیر قانونی قرار دے کر ان پر پابندی عائد کی جائے گی۔
- اس بل کے تحت تین مخصوص اقسام کے جرائم طے کئے گئے ہیں،جن میں (1) غیر ضابطہ بند ڈپازٹ اسکیمیں چلانا (2) ضابطہ بندڈپازٹ اسکیموںمیں جعل سازی کرنا اور (3)اَن ریگولیٹیڈ ڈپازٹ اسکیم میں غلط ترغیبات دینا ہے۔
- اس بل میں ان ریگولیٹیڈ ڈپازٹ اسکیم یعنی غیر ضابطہ بند ڈپاز ٹ اسکیموںکا کاروبار کرنے والوںکو سخت سزائیں دینے اور ان پر خطیر رقوم کے جرمانے عائد کئے جانے کے ضابطے شامل ہیں۔
- اس بل میں غیر قانونی طریقے سے ڈپازٹ جمع کرانے کی اسکیموں میں جمع کرائی گئی رقوم کی واپس ادائیگی کے معقول ضابطے بھی شامل ہیں۔
- اس بل کی رو سے غیر ضابطہ بند ڈپازٹ اسکیموں میں جمع کرائی جانے والی رقوم کی باز ادائیگی کے لئے املاک اور اثاثہ جات بھی افسر مجاز کے ذریعہ ضبط کی جاسکتی ہیں۔
- اس بل میں غیر ضابطہ بنداسکیمیں چلانے والوں کی املا ک اور اثاثہ جات ضبط کئے جانے کے لئے واضح خطوط معین کئے گئے ہیں۔
- اس بل میں ’’ڈپازٹ لینے والوں‘‘ اور’’ ڈپازٹ ‘‘ کی بھی جامع تعریف معین کی گئی ہے۔
- اس بل میں’’ ڈپازٹ لینے والوں ‘‘ میں وہ لوگ اور ادارے شامل ہیں جو ڈپازٹ وصول کرنے پر زور دیتے ہیں یا ڈپازٹ وصول کرتے ہیں۔ان میں وہ لوگ شامل ہیں جوقانونی ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رقم ڈپازٹ کراتے ہیں ۔
- جمع کرائی جانے والی رقم یعنی ’’ڈپازٹ ‘‘ اسےمانا جائے گا جو ممنوعہ طریقے سےڈپازٹ لینے کے قانون کی خلاف ورزی کرتےہوئے عام لوگوں سے جمع کرائی جائے ۔
- یہ بل ایک جامع قانون کی حیثیت رکھتا ہے اور اس بل کی روسے سرکاری قوانین ریاستی سرکار وںکو اس قانون کی عمل آوری کی بنیاد ی ذمہ داری تفویض کی جائے گی۔
بیننگ آف ان ریگولیٹیڈ ڈپازٹ اسکیم 2018 یعنی غیر ضابطہ بند ڈپازٹ اسکیموںکا بل 18 جولائی 2018 کو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ اس بل کی قانونی حیثیت اختیار کرنے کے بعد ملک میں غیر قانونی طریقے سے ڈپازٹ اسکیمیں چلانے کی وبا پر سختی سے ساتھ قابو پایا جاسکے گا۔ جس میں ( الف )غیر ضابطہ بند ڈپازٹ لینے کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کیا جانا ۔(ب) غیر ضابطہ بند ڈپازٹ اسکیمیں چلانے یا انہیں فروغ دینے والوںکوسخت سزائیں دیا جانا ، (ج) رقم جمع کرانے والوں کے ساتھ کی جانے والی جعل سازی کی پاداش میں سخت سزا دیا جانا بھی شامل ہے۔(د) ڈپازٹ لینے والے ادارے کی نادہندگی کی صورت میں جمع کرائی گئی رقم کی باز ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے ریاستی سرکار وں کے ذریعہ ایک افسر مجاز کا تقرر اور ادارہ مجاز کی تشکیل ۔( ہ) اس ادارے کے فرائض اور اختیارات میں نادہند اداروں کے اثاثہ جات ضبط کیا جانا بھی شامل ہے۔(و) رقم جمع کرانے والوں کو باز ادائیگی کئے جانے کے معاملات کافیصلہ کرنے اور اس قانون کے تحت مقدمہ چلائے جانے کے لئے ایک خصوصی عدالت کی تشکیل اور (ح ) اس بل میں ضابطہ بند ڈپازٹ اسکیموںکی فہرست شامل ہے ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔س ش ۔رم
U-748
(Release ID: 1563197)
Visitor Counter : 101