وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے گاندھی نگر میں وائبرنٹ گجرات سمٹ کے9ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا

Posted On: 18 JAN 2019 3:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی؍18 جنوری ؍وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج گاندھی نگر کے مہاتما مندر ایگزیبیشن اور کنونشن سنٹر میں وائبرنٹ گجرات سمٹ کے 9ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں ازبکستان، روانڈا، ڈنمارک، چیک جمہوریہ اور مالٹا کے سربراہان مملکت کے ساتھ ہندوستان اور بیرون ملک سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے صنعت کے سربراہان کے ساتھ 30ہزار سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔

وزیراعظم مودی نے اس موقع پر گلوبل بزنس لیڈرس اور کمپنیوں سے  بھارت میں آکر سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی، جہاں سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ دوست ماحول ہے اور اس کے لئے مطلوبہ بنیادی ڈھانچہ اور سہولیات موجود ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ ‘‘ہندوستان اب کاروبار کے لئے تیار ہے۔ گزشتہ چار برسوں کے دوران  ہم نے ایز آف ڈوئنگ بزنس کی عالمی رینکنگ میں 65واں مقام حاصل کر لیا ہے۔ میں نے اپنی ٹیم سے کہا ہے کہ آئندہ برسوں کے دوران ہندوستان کے اعلیٰ 50واں مقام بنانے کے لئے کڑی محنت کریں’’۔

جناب مودی نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے جیسے عالمی بینک، آئی ایم ایف اور موڈی نے  حالیہ دنوں میں ہندوستان کی  معیشت اور اصلاحات میں اعتماد ظاہر کیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ہم نے ڈوئنگ بزنس کو سستا بنا دیا ہے۔ جی ایس ٹی کے عمل درآمد اور ٹیکسوں کو آسان بنانے کے لئے دوسرے اقدامات کئے ہیں۔ لین دین کی لاگت میں کمی کی ہے اور طریقۂ کار کو بہتر بنایا ہے۔ ہم نے ڈیجیٹل عمل اور سنگل پوائنٹ انٹرفیس کے ذریعہ ڈوئنگ بزنس کو تیز بنایا ہے۔

ہندوستان کی ترقی اور اس کی مستحکم اقتصادی بنیادوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘7.3فیصد کی اوسطاً جی ڈی پی نمو 1991سے کسی بھی بھارتی حکومت کی سب سے زیادہ نمو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 4.6فیصد کی شرح افراط زر 1991سے کسی بھی بھارتی حکومت کے لئے سب سے کم ہے۔ جب سے حکومت نے لبرلائزیشن(نرم کاری) کا عمل شروع کیاتھا’’۔

انہوں نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ  ‘‘ جو لوگ پابندی کے ساتھ ہندوستان کا دورہ کرتے ہیں، وہ ہوا میں سمت اور شدت کے لئے اعتبارسے اس تبدیلی کو محسوس کریں گے۔ گزشتہ 4برسوں کے دوران میری حکومت کا مقصد حکومت کو کم اور حکمرانی کو بڑھانے کا رہاہے۔ ہم  اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے گہری ڈھانچہ جاتی اصلاحات کرنا چاہتے ہیں۔ ہم دنیا میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک ہیں’’۔

وزیراعظم نے کہا کہ  ہندوستان اسٹارٹ اََپ کے اعتبارسے اور سرمایہ کاری کے لئے بہتر ماحول مہیا کرانے والی اپنی عالمی  پیمانے کی تحقیق سہولیات کے ساتھ سب سے بڑے معاشی نظام میں سے ایک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ ہم نے اپنے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کی غرض سے کڑی محنت کی ہے۔ ہمارے میک اِن انڈیا پہل کے ذریعہ  ڈیجیٹل انڈیا اور اسکل انڈیا جیسے  پروگراموں  کی وساطت  سے  سرمایہ کاری میں  مدد کی ہے۔ وزیراعظم نے مزیدکہاکہ ‘‘ہم 2017میں دنیا میںتیزی سے ترقی کرتے ہوئے سیاحتی مقامات میں سے ایک رہے ہیں۔ ہندوستان نے 2018 کے مقابلے میں 14فیصد کی نمو حاصل کی تھی، جبکہ  اسی سال عالمی نمو  اوسطاً 7فیصد تھی۔ ہم دنیا میں سب سے تیزی سے نمو کرتی ہوئی ہوائی مارکٹ بھی رہے ہیں۔ گزشتہ 4برسوں کے دوران مسافرٹکٹوں کے اعتبارسے ڈبل ڈیجٹ  میں نمو حاصل کی ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ ہندوستان وسیع مواقع کا ملک ہے۔ یہ وہ واحد جگہ ہے، جہاں جمہوریت ، آبادی اور ڈیمانڈ موجود ہے۔

وائبرنٹ گجرات سمٹ کے بارے میں انہوں نے کہاکہ ‘‘یہ اب ایک عالمی پلیٹ فارم کے طورپر ابھرا ہے اوراتنے زیادہ رہنماؤں کی موجودگی یہ ظاہر کرتی ہے کہ بین الاقوامی تعاون صرف نیشنل کیپٹل تک محدود نہیں ہوتا، بلکہ اسٹیٹ کیپٹل تک اس کی رسائی ہے۔

گجرات کے وزیراعلیٰ جناب وجے روپانی نے وزیراعظم مودی کی ان کی پالیسی پر مبنی حکمرانی اور دوراندیش قیادت،  نیز ایز آف بزنس میں آسانیاں بہم پہنچانے کے لئے تمام ممکنہ امداد کے لئے صنعتوں کے سربراہان کو یقین دلانے کے لئے ، تعریف کی۔

5سربراہان مملکت جو اس موقع پر موجودتھے، ان میں ازبکستان کے صدر جناب شوکت مِرزائف کے ساتھ ڈنمارک کے وزیراعظم لارس لوک راسموسین، چیک جمہوریہ کے ایندریج بیبس اور مالٹا کے وزیراعظم ڈاکٹر جوزف مسکت شامل تھے۔

وائبرنٹ گجرات سمٹ -2019 کی جھلکیوں میں سے ایک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وزیراعظم اسرائیل جناب بنجامن نتن یاہو کا خصوصی پیغام تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا‘‘کہ گجرات ہمارے دونوں ملکوں کے عوا کے درمیان ایک طاقتور رابطے کی علامت ہے۔ ساتھ مل کر ہم مستقبل کے لئے لامحدود امکانات بنا رہے ہیں۔

تین روزہ میٹ کے دوران کی اہم تقریبات میں گلوبل فنڈس کے سربراہان کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل انٹرایکشن، افریقہ ڈے، ایم ایس ایم ای کنونشن ، سائنس ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (ایس ٹی ای ایم) تعلیم و تحقیق میں مواقع  کے لئے راؤنڈ ٹیبل شامل ہے۔ اس کے علاوہ مستقبل کی ٹیکنالوجیوں اور خلائی کھوج سے متعلق نمائش ہندوستان کو ایشیاء  کے ٹرانس شِپمنٹ ہب  کے طور پر قائم کرنے کے لئے ووٹ پر مبنی ترقی اور حکمت عملیوں سے متعلق سیمنار اور حکومت کے ذریعہ اہم مداخلتوں نیز میک ان انڈیا کے کامیاب کہانیوں کے مظاہرے کےلئے میک ان انڈیا سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔

وائبرنٹ گجرات سمٹ کا پہلا ایڈیشن 2003میں وزیراعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں منعقد ہوا تھا۔ اس وقت وزیراعظم گجرات کے چیف منسٹر تھے۔ اس سمٹ کا مقصد گجرات میں سرمایہ کاری لانا تھا۔ اس کے بعد سے ملک کے مختلف ریاستوں میں ایسی سالانہ سمٹیں منعقد ہوئیں، جن میں اس نے محرک کا کردار ادا کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-421



(Release ID: 1560533) Visitor Counter : 91