وزارت خزانہ

مرکزی کابینہ نے ہندوستان کے درمیان باہمی تبادلے کے انتظامات کے معاہدے کو منظوری دے دی

Posted On: 10 JAN 2019 8:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی 11  جنوری  ۔وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں       ہندوستا ن اورجاپان کے درمیا ن باہمی تبادلے کے انتظامات   اور ریزرو بینک آف انڈیا کو باہمی ادلا بدلی     یعنی تبادلے کے  معاہدے ( بی ایس  اے )  پر دستخط کرنے کا مجاز کرنے  کے  معاہدے  کو  منظوری دے دی ۔  اس کے ساتھ ہی زیادہ سے زیادہ 75  ارب امریکی ڈالر کے سرمائے کی ریزروبینک آف انڈیا اور بینک آف جاپان کے درمیان   باہمی تبادلے   کو بھی منظوری دے دی گئی یہ منظوری اسی معاہدے میں شامل ہے۔

خاص خاص  باتیں :

          ہندوستان اور جاپان کے درمیان باہمی تبادلے کا  یہ معاہدہ   گھریلو کرنسی کے لئے زیادہ سے زیادہ 75  بلین امریکی ڈالر کے باہمی لین دین یا تبادلے   کا معاہدہ ہے ۔ جس کا مقصد غیر ملکی زر مبادلہ میں  قلیل المدت کمی     کو پر کرنے کی خاطر  ادائیگی   کے توازن  کی سطح کو    برقرار رکھنا ہے ۔  

فوائد :

          یہ بی ایس اے   مشکل وقت میں  ایک دوسرے  کی معاونت   کے حکمتی مقاصد کے لئے ہندوستان اور جاپان کے درمیان باہمی تعاون کے  معاہدے کی ایک نادر مثال ہے۔اس سہولت  سے  ہندوستان  دستیاب سرمائے کے متفقہ مقدار       میں استعمال کے لئے    مجاز ہوجائے گا۔     علاوہ ازیں   اس انتظام کے نافذالعمل ہونے کے بعد   ہندوستانی کمپنیوں کے  ذریعہ   غیر ملکی پونجی  حاصل کرنے  کے عمل میں بہتری پیدا ہوگی۔کیونکہ     ملک کی  شرح مبادلہ میں استحکام  پر وسیع تر اعتماد بحال رہے گا۔   اس معاہدے کے تحت   ادائیگی کے توازن یعنی  بیلنس آف پیمنٹ     ( بی او پی )    سے  پیدا ہونے والی مشکلات کے حل کے لئے  یہ باہمی ادلا بدلی کا معاہدہ  گھریلو کرنسی  پر حملوں سے   بچاؤ کرنا  اور زر  مبادلہ میں   ہونے والی فعالیت میں وسیع  تر اضافہ ہوگا۔ یہ انتظام  ہندوستان اور جاپان کے درمیان باہمی معاشی تعاون  اور عالمی  شراکتداری  کی سمت میں ایک اور سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-255


(Release ID: 1559568)