کابینہ

مرکزی کابینہ نے ہندوستان اورغیرملکی مالیاتی سراغ رسانی یونٹوں کے درمیان نظر ثانی شدہ مفاہمتی عرضداشت کی منظوری دے دی

Posted On: 06 DEC 2018 9:38PM by PIB Delhi

نئیدہلی07دسمبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں ہونےوالے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں  ہندوستان کے مالیاتی سراغ رسی یونٹوں (ایف آئی یو ) اوراس کے ہم پلہ غیر ملکی مالیاتی سراغ رسی یونٹوں  (ایف آئی یو  ) کے درمیان نظر ثانی شدہ مفاہمتی عرضداشت کو منظوری دے دی گئی ۔اس مفاہمتی عرضداشت کی روسے دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرسکیں گے۔اس نظر ثانی شدہ مفاہمتی عرضداشت کا مسودہ  ایگمانٹ  گروپ سیکریٹیریٹ کی نظر ثانی شدہ عرضداشت 2014  کی بنیاد پر تیار کیا گیا تھا ۔

پس منظر :

بیرونی ایف آئی یو اداروں کے ساتھ ایف آئی یو -  آئی این ڈی کے کاموں  میں  غیر ملکی سراغ رسی یونٹوں  (ایف آئی یو) سے موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ اور اس پرعمل درآمد غیر ملکی ایف آئی یو اداروں  سے موصولہ معلومات  کا پھیلاؤ  غیر ملکی ایف آئی یو اداروں سے تعلقات کا قیام اور انہیں  برقرار رکھنا نیز غیر ملکی ایف آئی یو اداروں کے ساتھ مفاہمتی عرضداشتوں پر گفتگو اور عمل درآمد شامل ہے۔ واضح ہوکہ بیشتر بیرونی ممالک کے ساتھ  ان امور کی مفاہمتی عرضداشت مطلوب ہے جس پر  معلومات کی باہمی منتقلی کے لئے استعمال کئے جانے کی غرض سے دستخط کئے جائیں گے ۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

U-6101



(Release ID: 1555138) Visitor Counter : 74