کابینہ
بھارت اورآرمینیاکے مابین ڈاک ٹکٹ کے موضوع پرطے پائی مفاہمتی عرضداشت کو کابینہ کی منظوری
Posted On:
06 DEC 2018 9:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،07دسمبر : بھارت اورآرمینیا کے مابین ڈاک ٹکٹ کے موضوع پرطے پائی مفاہمتی عرضداشت کی تفصیلات سے کابینہ کو آگاہ کیاگیا۔ مذکورہ مفاہمتی عرضداشت پرجون ،2018میں دستخط عمل میں آئے تھے ۔
وزارت مواصلات کے تحت محکمہ ڈاک اور نیشنل پوسٹل آپریٹرآف آرمینیا ( ‘‘ہے پوسٹ ’’ سی جے ایس سی ) نے باہمی رضامندی سے مشترکہ طورپربھارت ۔ آرمینیا مشترکہ موضوع سے متعلق ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کافیصلہ کیاتھا جس کا عنوان تھا ‘‘ڈینس ’’۔ مذکورہ مشترکہ ڈاک ٹکٹ اگست ، 2018میں جاری کیاگیاتھا۔
یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ ہندوستان کے ‘‘منی پوری رقص ’’ اور آرمینیاکے ‘‘ہواریک ڈانس ’’کا مظہرہے ۔
***********
U-6093
(Release ID: 1555030)
Visitor Counter : 89