کابینہ

مرکزی کابینہ نے زراعت کے شعبے اور متعلقہ سیکٹروں میں تعاون کے لئے ہندوستان اور لبنان کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی 

Posted On: 10 OCT 2018 1:38PM by PIB Delhi

نئیدہلی09 اکتوبر  ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں  مرکزی کابینہ نے ہندوستان اور لبنان کے درمیان زراعت اور متعلقہ شعبوں میں  تعاون کے لئے  ایک مفاہمت نامے کو منظوری دے دی ہے ۔

          زراعت کے شعبے میں  دو طرفہ تعاون سے دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچے گا ۔ یہ مفاہمت  نامہ دونوں  ملکوں میں  زراعت کے بہترین  طریق کار کو سمجھنے میں  مددگار ثابت ہوگا اور اس سے  کھیتوں میں بہترین پیداوار میں مدد ملے گی ۔ساتھ ہی ساتھ عالمی مارکیٹ   میں بہتر پیداوار  کو  بڑھایا جاسکے گا۔

          مفاہمت  نامے سے زرعی پیداوار کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور بہترین   طریق کار تک رسائی حاصل کرکے  پیداوار  کے علاوہ  عالمی   مارکیٹ تک رسائی حاصل ہوسکے گی۔یہ مفاہمت نامہ پیداوار بڑھانے کے لئے  اختراعی تکنیک کی راہ ہموار کرے گا اور جس کے نتیجے میں خوراک  کی سلامتی کو مستحکم کیا جاسکے گا۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

U-5250



(Release ID: 1549211) Visitor Counter : 78