کابینہ

بھوپال میں میٹروریل کے پروجیکٹ کو منظوری


کابینہ نے کروندسرکل سے ایمس تک اوربھدبھداچوراہے سے رتن گری تراہے تک دوکوریڈوروں کو منظوری دی

Posted On: 03 OCT 2018 6:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،4اکتوبر :مرکزی کابینہ نے وزیراعظم ،جناب نریندرمودی کی قیادت میں بھوپال میٹروریل پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے ۔ اس منصوبے کے تحت کروند سرکل سے ایمس تک اوربھدبھداچوراہے سے رتن گری تک دوکوریڈوربنائے جائیں گے ، جن کی کل لمبائی 27.67کلومیٹرہوگی ۔ ان میں سے کروند سرکل سے ایمس گلیارہ 14.99کلومیٹراور بھدبھداچوراہے سے رتن گری تراہاگلیارا 12.88کلومیٹرکا ہوگا۔ یہ گلیارے بھوپال کے خاص علاقوں کو جوڑیں گے۔

تفصیل

1- کروند سرکل سے ایمس کے بیچ   کی میٹرولائن زیادہ ترزمین کے اوپر یعنی (ایلی ویٹیڈ ) بنائی جائیگی ۔

2-صرف بھوپال ریلوے اسٹیشن اوربس اسٹینڈ کے نزدیک کا حصہ زیرزمین بنایاجائیگا۔ اس ریل راستے پر16اسٹیشن ہوں گے ۔ جن میں سے زمین کے اوپر14اور2زیرزمین ہوں گے ۔

3-بھدبھداچوراہے سے رتن گری تراہے کے بیچ کی میٹرولائن پر14اسٹیشن ہوں گے جو سبھی زمین سے اوپربنائے جائیں گے ۔

4-شہرکی آبادی والے علاقوں میں یہ ریل منصوبہ قابل برداشت ، بھروسہ مند، محفوظ اور بلاروک ٹوک خدمات فراہم کرائی جائیگی ۔جس سے حادثات میں کمی آئیگی ، سفرمیں وقت کی بچت ہوگی ، توانائی کی کھپت اور آلودگی کم ہوگی پائیدارترقی کے لئے شہری  توسیع اور زمین کے استعمال کو بہترطریقے سے قابوکیاجاسکے گا۔

5-اس منصوبے پرتقریبا 6941.40کروڑروپے کی لاگت کا تخمینہ ہے اور چاربرسوں میں یہ  منصوبہ مکمل ہوجائیگا۔

فائدے

          بھوپال میٹروریل منصوبے سے بھوپال  کے علاقے کی 23لاکھ  آبادی  براہ راست اورباواسطہ طورپرمستفید ہوگی ۔ منصوبے کے تحت بنائے جانے والے دونوں ریل گلیارے کثیرماڈل والے ہوں گے جو ریلوے اسٹیشنوں سے جڑے ہوں گے ۔ ان میٹرواسٹیشنوں کے لئے فیڈ ر بس خدمات نیٹ ورک فراہم کرائی جائیگی ۔ یہ میٹروریل منصوبہ سے  مسافرکرایہ کے علاوہ کرائے اور اشتہارات اور وی سی ایف کے ذریعہ بھی مالیہ حاصل ہوگا۔

          میٹروریل گلیارے کے آس پاس کے علاقوں کو اس منصوبے سے کافی فائدہ حاصل گا۔ان علاقوں کے لوگ شہرکے مختلف حصوں تک آنے جانے کے لئے میٹروریل خدمات سے مستفیض ہوسکیں گے ۔

          کروند سے ایمس کے درمیان کی میٹروریل لائن شہرکے قلب کے حصے سے گذرتے ہوئے کثیرآبادی والے علاقوں کو بس اسٹینڈ ، ریلوے اسٹیشنوں اور ایمس سے جوڑے گی ۔ بھدبھدا سے رتن گری کے بیچ بننے والی ریل لائن بھوپال کے پاس زیرتعمیر اسمارٹ شہرکے علاقوں کو بی ایف آئی ای ایل اوراس کے آس پاس کے صنعتی علاقوں سے رابطہ قائم کریگی ۔ یہ میٹرو ریل منصوبہ ماحولیات کے مطابق اورپائیدارسرکاری نقل وحمل خدمات فراہم کرائیگی ۔

منصوبے کی ترقی

*اس منصوبے کے نفاذ کے لئے مدھیہ پردیش میٹروریل کمپنی لمیٹڈ کے نام سے ایک الگ کمپنی تشکیل دی گئی  ہے ۔

*پروجیکٹ کے لئے سرمایہ فراہمی کاکام مرکز اورحکومت مدھیہ پردیش کی جانب سے مساوی بنیادوں پرکیاجائیگا۔ کچھ حصہ یوروپی سرمایہ کاری بینکوں کی جانب سے بھی فراہم کرایاجائیگا۔

*اس منصوبے کے لئے میسرز ڈی بی انجینئرنگ اینڈ کاونسلنگ جی این بی ایچ اور میسرز لوئس برجرایس اے ایس میسرز جیوڈیٹا انجیئنرنگ کمپنیوں کے گروپ کو مشاورتی کمپنی بنایاگیاہے ۔ اس منصوبے کے پہلے سول کاموں کے لئے ٹینڈرمدعوکئے جاچکے ہیں ۔ کام جلد ہی شروع ہوجائیگا۔

**************

 (م ن ۔ع  آ)

U-5155



(Release ID: 1548554) Visitor Counter : 71