وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم دہرہ دون میں چوتھے بین الاقوامی یوگا دن کی قیادت کریں گے

Posted On: 20 JUN 2018 1:23PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،20 جون؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی 21 جون ، 2018 کو دہرہ دون میں بین الاقوامی یوگا دن کی قیادت کریں گے ۔
وزیر اعظم ہمالیہ کی گود میں واقع دہرہ دون کے فاریسٹ ریسر چ انسٹی ٹیوٹ کے لان میںیوگ آسن کر رہے ہزاروں رضا کاروں کے ساتھ شامل ہوں گے ۔
اس موقع پر دنیا بھر میں یوگ سے متعلق تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں ۔
وزیر اعظم نے اس سے قبل نئی دلّی میں 2015 میں راج پتھ پر، کیپیٹل کمپلیکس ، چنڈی گڑھ میں ، 2016 میں اور راما بائی ، سبھا استھل لکھنؤ میں 2017 میں یوگا تقریبات میں شرکت کی تھی ۔
دنیا بھر کے یوگا شائقین کو مبارک باد دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ قدیم ہندوستانی سنتوں کی جانب سے یہ بنی نوع انسان کو دیا گیا ایک انتہائی خوبصورت تحفہ ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یوگا جسم کو چست رکھنے کے لئے محض ایک کسرت ہی نہیں ہے ۔ یہ صحت کی ضمانت کا ایک پاسپورٹ اور چست و درست رہنے کی ایک کلید بھی ہے ۔ آپ کی صبح کی مشق ہی محض یوگا نہیں ہے ۔ لگن کے ساتھ آپ کی روز مرہ کی سرگرمیاں ، اور مکمل بیداری کے ساتھ اپنے کام کی انجام دہی بھی اپنے آپ میں یوگا کا ایک حصہ ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ تجاوزکی دنیا میں یوگا توازن اور تسکین کا ضامن ہے ۔ ذہنی تناؤ کی شکار اس دنیا میں یوگاسکون کا وعدہ کرتا ہے ۔ بے چین اور عدم توجہ کی حامل دنیا کو یوگا چین اور توجہ کی ضمانت دیتا ہے ۔ خوف کی دنیا میں یوگا امید ، توانائی اور حوصلہ پیدا کرتا ہے ۔
وزیر اعظم نے بین الاقوامی یوگا دن کے موقع پرسوشل میڈیا کے ساتھ سے بھی مختلف النوع یوگ آسنوں کی باریکیوں اور مختلف مقامات پر یوگ آسن کر رہے لوگوں کی تصاویر کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ۔

 

۔۔۔


u. 3190

 

 

 



(Release ID: 1535993) Visitor Counter : 82