کابینہ
مرکزی کابینہ نے راجیہ سبھا میں زیر التوا نالندہ یونیورسٹی ( ترمیمی ) بل 2013 کو واپس لئے جانے کی تجویز کو منظوری دے دی
Posted On:
13 JUN 2018 6:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 14 جون ۔ وزیر اعظم نریند ر مودی کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں ، راجیہ سبھی میں زری التوا نالندہ یونیورسٹی (ترمیمی ) بل 2013 کو واپس لئے جانے کی تجویز کو منظوری دے دی گئی ۔
واضح ہوکہ نائندہ یونیورسٹی ،اکتوبر 2009 میں تھائی لینڈ میں اہتمام کئے جانے والے چوتھے مشرقی ایشیا سربراہ اجلاس کے مشترکہ اخباری بیان کی بنیاد پر قائم کی گئی تھی ۔اس مشترکہ اخباری بیان میں اس یونیورسٹی کو ایک غیر سرکاری غیر منافع بخش ، سیکولر اور خود انتظا می بین الاقوامی ادارے کے طور پر قائم کئے جانے کی حمایت کی گئی تھی ۔اس کے نتیجے میں پارلیمنٹ میں 25 نومبر 2010 کو نالندہ یونیورسٹی ایکٹ 2010 کی منظوری کے بعد قائم کی گئی تھی ۔
مذکورہ تجویز راجیہ سبھا میں نالندہ یونیورسٹی (ترمیمی ) بل 2013 واپس لئے جانے کے مقصد سے پیش کی گئی ہے ۔ یہ بل نالندہ یونیورسٹی ایکٹ 2010 کے بعد موجودہ ضابطوں میں ترمیم کی غرض سے 26 اگست 2013 کو راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں اس میں بعض نئے ضابطے شامل کئے جانے کی تجویز بھی اس بل میں شامل تھی ۔
گورننگ بورڈ آف نالندہ یونیورسٹی ،نالندہ یونیورسٹی ایکٹ 2010کی دفعہ سات کے نفاذ کے بعد قا ئم کیا گیا تھا ۔اس بورڈ نے صدر جمہوریہ ہند
منظوری سے 21 نومبر 2016 سے کام کرنا شروع کردیا ہے ۔ اس ترمیمی بل کو حتمی شکل دئے جانے سے قبل موجودہ گورننگ بورڈ آف نالندہ یونیورسٹی سے گفتگو کی جانی ضروری ہے ۔ یہ گفتگو مذکورہ بالا مجوزہ ترمیم پیش کئے جانے سے قبل کی جانی چاہئے ۔مزید برآں نالندہ یونیورسٹی کا موجودہ گورننگ بورڈ 2010 کے پورے مسودے کا ازسرنوجائزہ لے سکتا ہے اور اس پر غوروخوض کرسکتا ہے اور جہاں جہاں ضروری ہو، ترمیم کئے جانے کی تجویز بھی پیش کرسکتا ہے ۔
اس یونیورسٹی میں تدریس کا افتتاح وزیر خارجہ محترمہ سشما سوراج نے ستمبر 2014 میں کیا تھا ۔ صدر جمہوریہ ہند اس یونیورسٹی کے وزیٹر ہیں ۔ چانسلر وپروفیسر ڈاکٹر وجے بھاٹکر اور پروفیسر سنینا سنگھ ا س یونیورسٹی کی وائس چانسلر ہیں ۔سردست اس یونیورسٹی کے تین مطالعاتی اسکولوں میں 116 طلبا زیر تعلیم ہیں ۔ ان مطالعاتی اسکولوں میں مطالعہ تاریخ ، ماحولیاتی مطالعے کا اسکول یعنی اسکول آف ایکولوجی اور اسکول آف بدھشٹ اسٹڈیز شامل ہیں ۔ یونیورسٹی کے 116 زیر تعلیم طلبا میں 21 ملکوں کے 35 بین الاقوامی طلبا بھی شامل ہیں ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔س ش ۔رم
U-3088
(Release ID: 1535465)