وزیراعظم کا دفتر

شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے وفد نے فوڈ پراسیسنگ کی صنعتوں کی وزیر کی قیادت میں


وزیر اعظم سے ملاقا ت کی

Posted On: 08 JUN 2018 12:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  08 جون  ۔شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی )  کے ایک وفد نے  فوڈ پراسیسنگ کی صنعتوں کی وزیر محترمہ ہر سمرن کور بادل  کی قیادت میں آج وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔

          اس موقع پر ایس جی پی سی کے وفد نے   مرکزی سرکار کی  ’’سیوا بھوج یوجنا‘‘  کے لئے وزیر اعظم نریندرمودی کا شکریہ ادا کیا ۔ اس اسکیم کے تحت  گوردواروں سمیت فلاحی مذہبی اداروں کے ذریعہ  مفت فراہم کرائے جانے والے لنگر اور پرشاد کی اشیا پر  سی جی ایس ٹی  اورآئی جی ایس ٹی    کے محصولات  ادا کئے جائیں گے ۔

          اس کے ساتھ ہی وفد نے  گناّ  کسانوں کے بار کو کم کرنے کے لئے مرکزی سرکار کے ذرریعہ کئے گئے اقدام کے لئے بھی وزاعظم کا شکریہ ادا کیا ۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-3017



(Release ID: 1534882) Visitor Counter : 85