گوا، 24 نومبر 2026
عربی زبان کی فیچر فلم دی بلیک سی کے فلم سازوں نے آج گوا میں منعقدہ بھارت کے 57ویں بین الاقوامی فلمی میلے کے دوران پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے میڈیا مرکز میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کی۔ پہلی فلم کے ہدایت کار علاء الدین مصطفیٰ، فلم کے پروڈیوسر حمدی سامح اور فلم کے تدوین کار و ایگزیکٹو پروڈیوسر معتز ناشی نے صحافیوں سے تبادلۂ خیال کیا اور فلم کے آغاز، اس کی عالمگیر معنویت اور سوچے سمجھے تدوینی انداز کے بارے میں اپنے خیالات پیش کیے۔
فلم دی بلیک سی کی تحریک اور اپنی پہلی فیچر فلم کے لیے موضوع کے انتخاب کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کار علاء الدین مصطفیٰ نے آئی ایف ایف آئی میں فلم پیش کرنے اور عرب ثقافت کی ایک کہانی کو بین الاقوامی پلیٹ فارم تک پہنچانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ فلم کے مرکزی موضوع کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فلم اس بات کا جائزہ لیتی ہے کہ جب انسان اپنی خواہشات کی تکمیل کے لیے ہر حد پار کرنے پر آمادہ ہو جائے تو بے قابو خواہشات کس طرح تباہ کن رخ اختیار کر سکتی ہیں۔ اس میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ اپنے عزائم پورے کرنے کے لیے انتہائی اقدامات کرنے والے افراد آخر کس حد تک جا سکتے ہیں۔
فیسٹیول میں مصری فلم کو بھارتی اور عالمی ناظرین کے سامنے پیش کرنے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فلم کے پروڈیوسر حمدی سامح نے کہانی کی بین الثقافتی معنویت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دی بلیک سی عربی زبان میں بنائی گئی ایک مصری فلم ہے، لیکن اس کی کہانی کسی مخصوص ثقافت یا جغرافیائی خطے تک محدود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ فلم ایسی بات بیان کرتی ہے جو دنیا کے مختلف ممالک کے لوگوں میں مشترک ہے۔ دنیا بھر کے انسان بنیادی طور پر ایک جیسی خواہشات رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ فلم بھارت سمیت دنیا بھر کے ناظرین سے اپنا تعلق قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔‘‘
فلم کے تکنیکی اور بیانیہ انداز کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فلم کے تدوین کار اور ایگزیکٹو پروڈیوسر معتز ناشی نے بتایا کہ فلم میں ایسے کرداروں کی کہانی پیش کی گئی ہے جو گھر کے اندر محدود ہو کر ایک تاریک نفسیاتی ایپ میں الجھ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تناؤ اور گھٹن کی کیفیت کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے فلم کی رفتار اور مناظر کی ترتیب پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ان کے مطابق، سب سے بڑا چیلنج یہ تھا کہ فلم کے گہرے تصورات کو تمام ناظرین تک مؤثر انداز میں پہنچایا جائے۔ تیز رفتار منظر نگاری اور فوری کٹ کے بجائے، فلم سازوں نے شعوری طور پر ایک دھیمے اور سوچے سمجھے انداز کو اپنایا، تاکہ ناظرین کرداروں کے تجربات میں خود کو شامل محسوس کر سکیں اور اس بنیادی پیغام کو سمجھ سکیں جو فلم ساز ان تک پہنچانا چاہتے تھے۔

پریس کانفرنس کا اختتام فلم سازوں کی جانب سے میلے کے منتظمین اور بھارتی ناظرین کا پُرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ہوا۔ اپنی پُراسرار فضا، دھیمی رفتار اور غور و فکر پر آمادہ کرنے والے موضوع کے ساتھ دی بلیک سی، آئی ایف ایف آئی کے 57ویں ایڈیشن میں ناظرین کو ایک ایسا سنیما ئی تجربہ فراہم کرتی ہے، جو علاقائی کہانی کو انسانیت سے وابستہ عالمگیر سچائیوں سے جوڑتا ہے۔پریس کانفرنس کی نظامت محترمہ شروشتی سریش کلیے نے کی۔
مصری ثقافت میں اپنی جڑیں رکھنے کے باوجود، مختلف معاشروں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے دلوں کو چھونے والے موضوعات کا احاطہ کرنے والی فلم دی بلیک سی، آئی ایف ایف آئی 2026 کے موضوع ’سرحدوں سے ماورا کہانیاں‘ کی حقیقی عکاسی کرتی ہے۔ انسانی خواہشات کے عالمگیر پہلوؤں کے جائزے اور کہانی بیان کرنے کے اپنے منفرد انداز کے ذریعے یہ فلم واضح کرتی ہے کہ سنیما کس طرح لسانی اور ثقافتی حدود سے بالاتر ہو کر مشترکہ انسانی تجربات کے ذریعے ناظرین کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔
آئی ایف ایف آئی لائوڈ یہاں ملاحظہ کریں: https://www.pib.gov.in/iffi/57/iffiLoid.aspx?yr=2026&lang=1®=48
*****
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-8177