پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 NOV 2026 11:39AM by PIB Delhi
شری گرو نانک دیو جی کے مقدس پرکاش پرب کے موقع پر، بھارت کے نائب صدر جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج نئی دہلی کے گردوارہ رکاب گنج صاحب میں حاضری دی اور عقیدت کے ساتھ دعائیں کی ہیں۔ انہوں نے شری گرو گرنتھ صاحب جی کے حضور عقیدت کے اظہار کے طور پر رمالا صاحب بھی پیش کیا۔
نائب صدر نے اس مبارک موقع پر تمام لوگوں کو دلی مبارک باد پیش کی۔
اپنے پیغام میں نائب صدر نے کہا:
”شری گرو نانک دیو جی کے مقدس پرکاش پرب کے موقع پر میں سبھی کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
شری گرو نانک دیو جی کی سچائی، مساوات، ہمدردی، بے لوث خدمت اور عالمگیر اخوت کی لازوال تعلیمات آج بھی انسانیت کو روشنی دکھا رہی ہیں اور ہمیں امن، ہم آہنگی اور باہمی احترام پر مبنی معاشرے کی تعمیر کے لیے تحریک دیتی ہیں۔
ان کا پیغام ’کِرت کرو، ونڈ چھکو اور نام جپو‘ ہمیں راست بازی، وقار اور انسانیت کی خدمت پر مبنی زندگی گزارنے کی راہ دکھائے۔“
اس موقع پر مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ترنجیت سنگھ سندھو، دہلی کے وزیر جناب منجندر سنگھ سرسا اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔
****
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-8175