صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرِ جمہوریہ کی جانب سے گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو کے موقع پر مبارکباد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 NOV 2026 6:47PM by PIB Delhi

صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو کے موقع پر اپنے ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

صدرِ جمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے:

”گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو کے موقع پر، میں ہندوستان اور بیرون ملک رہنے والے تمام ہندوستانیوں کو دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتی ہوں۔

گرو نانک دیو جی کا دیا ہوا ’اک اونکار‘ کا پیغام دراصل پوری انسانیت کے اتحاد کا پیغام ہے۔ انہوں نے ذات پات کے امتیازات، سماجی درجہ بندی اور تفریق سے پاک معاشرے کی تشکیل پر زور دیا۔ انہوں نے تعلیم دی کہ محبت، ہمدردی اور انسانیت کی خدمت ہماری زندگیوں کی بنیاد ہونی چاہیے۔

’نام جپو، کرت کرو اور وند چھکو‘ کے اصول ان کی تعلیمات میں خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو خدا کا ذکر کرنے، ایمانداری اور محنت سے روزی کمانے اور اپنی کمائی دوسروں کے ساتھ بانٹنے کی ترغیب دی۔ لنگر کی روایت کے ذریعے انہوں نے سماجی مساوات، بھائی چارے اور بے لوث خدمت کی اقدار کو عملی طور پر پیش کیا۔

اس مقدس موقع پر، آئیے ہم گرو نانک دیو جی کی تعلیمات پر عمل کرنے اور خدمت، مساوات اور ہم آہنگی کی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے معاشرے اور قوم کی فلاح و بہبود میں اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کریں۔“

**************

 

ش ح۔ ف ش ع

23-11-2026

                                                                                                                                       U: 8156

 


(ریلیز آئی ڈی: 2340593) وزیٹر کاؤنٹر : 4