وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ویلز کے شہزادے اور شہزادی سے ملاقات کی


وزیر اعظم نے عالمی ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اختراعی حل کو فروغ دینے کی’ ارتھ شاٹ پرائز ‘کی کوششوں کو سراہا

انہوں نے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 NOV 2026 9:02PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 18 نومبر 2026 کو نئی دہلی میں ویلز کے شہزادے اور شہزادی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے ہندوستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔ ان تعلقات کو ہندوستان-برطانیہ وژن 2035 سے رہنمائی مل رہی ہے اور جولائی 2026 میں ہندوستان-برطانیہ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدے ( سی ای ٹی اے) کے نافذ ہونے سے مزید تقویت حاصل ہوئی ہے۔

وزیر اعظم نے ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اختراعی حل کی حوصلہ افزائی کرنے میں ارتھ شاٹ پرائز کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ہندوستانی اختراع کاروں اور عالمی ماحولیاتی مسائل کے حل میں ان کی خدمات کو تسلیم کرنے کے لیے بھی اس کی ستائش کی۔ اس سلسلے میں 17 نومبر 2026 کو ممبئی میں منعقدہ ارتھ شاٹ پرائز ایوارڈز کا بھی ذکر کیا۔

اس ملاقات میں ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کا  بھی موقع فراہم ہوا۔ اس دوران دفاع، صحت، تعلیم، مالیاتی ٹیکنالوجی اور عوام کے درمیان روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم نے شاہ چارلس سوم اور وزیر اعظم اینڈی برنہم کو بھی اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔

****

ش ح۔ م ش  ۔ ص ج

U. No-7871

 


(ریلیز آئی ڈی: 2338246) وزیٹر کاؤنٹر : 8