امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ 19 نومبر 2026 کو نئی دہلی میں دو روزہ انسداد دہشت گردی کانفرنس کا افتتاح کریں گے


- قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی اس کانفرنس کا مرکزی موضوع ‘‘سرحد پار دہشت گردی’’ ہوگا

 یہ کانفرنس ابھرتے ہوئے دہشت گردانہ خطرات پر سکیورٹی ایجنسیوں، تفتیشی افسران اور ماہرین کے درمیان اجتماعی تبادلۂ خیال کا ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی

حکومت کے تمام اداروں کے مشترکہ نقطۂ نظر کے مطابق، کانفرنس میں تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے پر خصوصی زور دیا جائے گا

اس  میں غیر ملکی دائرۂ اختیار سے شواہد حاصل کرنے، دہشت گردی کے مقدمات کی تفتیش میں ڈیجیٹل فورنسک اور ڈیٹا تجزیے کے استعمال اور مقدمات کے مؤثر انتظام جیسے اہم امور پر تبادلۂ خیال ہوگا

 مختلف اجلاس میں انتہا پسندی اور بنیاد پرستی کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کو درپیش ابھرتے ہوئے ہائبرڈ خطرات پر بھی گفتگو کی جائے گی

 اس کانفرنس کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنے تجربات شیئر کرنے، دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کے مؤثر طریقوں کو اجاگر کرنے اور تحقیقات کے دوران حاصل ہونے والے نتائج سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 NOV 2026 4:31PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس (بالکل بھی نا برادشت) کی پالیسی کے تحت داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ جمعرات، 19 نومبر 2026 کو نئی دہلی میں دو روزہ ‘‘انسدادِ دہشت گردی کانفرنس’’ کا افتتاح کریں گے۔

یہ کانفرنس قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف ملک کے اجتماعی ردِعمل کو مزید مضبوط بنانے کی مسلسل کوششوں کے تحت منعقد کی جا رہی ہے۔ اس سال کانفرنس میں ‘‘سرحد پار دہشت گردی’’کے موضوع پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

 ہر سال منعقد ہونے والی یہ کانفرنس آپریشنل فورسز، دہشت گردی کے خلاف کام کرنے والے اداروں اور تکنیکی، قانونی و فورنسک شعبوں کے ماہرین کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکی ہے۔ یہ مختلف ایجنسیوں اور فورسز کو قومی سلامتی سے متعلق امور اور دہشت گردی سے پیدا ہونے والے خطرات کا اجتماعی طور پر جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

حکومت کے تمام اداروں کے مشترکہ نقطۂ نظر کے مطابق، اس کانفرنس میں تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے پر خصوصی زور دیا جائے گا۔

کانفرنس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف مربوط اور ٹھوس کارروائی کو ممکن بنانے کے لیے باضابطہ اور غیر رسمی ذرائع قائم کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مستقبل میں پالیسی سازی کے عمل میں مؤثر اور ٹھوس کردار ادا کرنا بھی اس کانفرنس کا اہم ہدف ہے۔

کانفرنس کے مختلف اجلاس میں متعدد اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جن میں غیر ملکی دائرۂ اختیارسے شواہد حاصل کرنا، دہشت گردی کے مقدمات کی تحقیقات میں ڈیجیٹل فرانزک اور ڈیٹا تجزیے کا استعمال اور مقدمات کی مؤثر پیروی و انتظام شامل ہیں۔

کانفرنس کے دوران بنیاد پرستی کا مقابلہ کرنے اور قومی سلامتی کو درپیش ابھرتے ہوئے ہائبرڈ خطرات پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ دیگر اجلاس میں دہشت گردی کی مالی معاونت کے نیٹ ورکس کو روکنے کے ذرائع، تکنیکوں اور مقدمات سے حاصل ہونے والے تجربات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ انسدادِ دہشت گردی کی حکمت عملیوں کی تیاری اور قومی سلامتی کے نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے پر بھی غور کیا جائے گا۔

اس سال منعقد ہونے والی کانفرنس میں ریاستی پولیس اہلکاروں اور متعلقہ پیشہ ور افراد کے لیے ایک خصوصی صلاحیت سازی کا تربیتی پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا۔ اس پروگرام کا مقصد شرکاء کو مختلف شعبوں میں تربیت اور مہارت فراہم کرنا ہے، جن میں دہشت گردی کے مقدمات کی تحقیقات میں نئے فوجداری قوانین کا استعمال، استغاثہ کے دوران ڈیجیٹل شواہد کا استعمال اور مقدمات کی سماعت کے لیے مؤثر حکمت عملی و انتظام شامل ہیں۔

تربیتی پروگرام میں دہشت گردی کے مقدمات کی تحقیقات سے متعلق خصوصی قانونی دفعات، دفاعی فریق کی جانب سے پیش کیے جانے والے عمومی چیلنجز، گواہوں کا تحفظ اور استغاثہ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

دو روزہ اس کانفرنس کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنے تجربات شیئر کرنے، دہشت گردی کے مقدمات سے نمٹنے کے لیے اختیار کیے گئے بہترین طریقۂ کار کو اجاگر کرنے اور تحقیقات کے دوران حاصل ہونے والے اسباق سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔

کانفرنس میں ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے سینئر پولیس افسران، مرکزی انسدادِ دہشت گردی ایجنسیوں اور مختلف محکموں کے افسران کے علاوہ قانون، فورنسک اور ٹیکنالوجی سمیت متعلقہ شعبوں کے ماہرین بھی شرکت کریں گے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ت ع

U.NO.784


(ریلیز آئی ڈی: 2338028) وزیٹر کاؤنٹر : 2