نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے یونیورسٹیوں کو مرکز بنا کر ایک مربوط قومی کھیلوں کا نظام قائم کرنے پر زور دیا


کھیلوں کےمرکزی وزیر ڈاکٹر منڈاویا نے کھیلوں کی یونیورسٹیوں کو ہندوستان کے کھیلوں کے نظام کا مرکز بنانے کا تصور پیش کیا

’’اب الگ تھلگ کام کرنے کا دور نہیں’’: مرکزی وزیر کھیل نے کھیلوں کی یونیورسٹیوں پر باہمی تعاون اور تخصص کو فروغ دینے پر زور دیا

ڈاکٹر منڈاویا نے کہا کہ ہر کھیلوں کی یونیورسٹی کو اپنی مخصوص مہارت اور انفرادیت کو فروغ دینا چاہیے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 NOV 2026 1:26PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے نئی دہلی میں ملک بھر کی 13 کھیلوں کی یونیورسٹیوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

اس میٹنگ میں کھیل یونیورسٹیوں کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانے، مہارت اور وسائل کے تبادلے اور کھیلوں کی تعلیم، تحقیق، تربیت اور عالمی سطح پر مسابقت کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے ایک مربوط نظام تشکیل دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر منڈاویا نے کہا،کہ‘‘ہمارا مقصد کھیلوں کی یونیورسٹیوں کو پورے کھیلوں کے نظام کا مرکز بنانا ہے، جہاں کھلاڑیوں، کوچوں(کوچز)، تربیت، تحقیق، مقابلوں اور عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کو ایک ساتھ فروغ دیا جائے۔’’

مرکزی وزیر کھیل نے تمام یونیورسٹیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ملک کے مفاد میں کھیلوں کے مخصوص شعبوں میں اپنی مہارت پیدا کریں۔ انہوں نے کہاکہ‘‘ہر یونیورسٹی کو اپنی مخصوص مہارت کا ایک شعبہ تیار کرنا چاہیے، خواہ وہ کوئی خاص کھیل ہو، کوچنگ، کھیلوں کی سائنس یا تحقیق کا شعبہ ہو۔ اس سے پورے ملک کو فائدہ پہنچے گا۔‘‘

وزیر موصوف نے جہاں اس بات کا تصور پیش کیا کہ یونیورسٹیاں اپنی اپنی مہارت کے مخصوص شعبے تیار کریں، وہیں انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ علم اور تجربات کے تبادلے کی بھی حوصلہ افزائی کی۔

ڈاکٹر منڈاویا نے کہاکہ‘‘اب ہم الگ الگ رہ کر کام نہیں کریں گے۔ اپنی کوششوں، وسائل اور مہارت کو یکجا کرکے ہم ایک مضبوط اور باہمی تعاون پر مبنی قومی کھیلوں کا نظام تشکیل دیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہاکہ ‘‘یونیورسٹیوں کے درمیان کوچوں کے تبادلے، علم کے تبادلے اور وسائل کی شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔‘‘

اگرچہ زیادہ تر توجہ ہندوستانی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے پر مرکوز ہے، تاہم ڈاکٹر مانڈویا نے یونیورسٹیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ایسے نظام بھی تیار کریں جو مجموعی طور پر ہندوستان کے کھیلوں کے نظام اور صنعت کی ترقی میں مددگار ثابت ہوں۔

ڈاکٹر مانڈویا نے کہاکہ ‘‘یونیورسٹیوں کو کھیلوں کے سائنس، کھیلوں کے قانون اور کھیلوں کی سیاحت جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں خصوصی مہارت پیدا کرنے پر توجہ دینی چاہیے، تاکہ پورے ہندوستان میں ان شعبوں کے لیے تربیت یافتہ ماہرین تیار کیے جا سکیں اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کو مضبوط بنایا جا سکے۔’’

انہوں نے مزید کہاکہ‘‘کھیل یونیورسٹیوں کو خود کو صرف کھلاڑیوں کی تیاری تک محدود نہیں رکھنا چاہیے، بلکہ کھیلوں کے ایسے پیشہ ور افراد بھی تیار کرنے چاہئیں جو کھیلوں کے انتظام، انتظامیہ اور کھیلوں کے مجموعی نظام کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ ہمارا مقصد ہے کہ ہندوستان کی کھیل یونیورسٹیاں عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کریں اور دنیا کی سرکردہ یونیورسٹیوں میں اپنا مقام بنائیں۔‘‘

اس میٹنگ میں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے، سکریٹری (کھیل) جناب ہری رنجن راؤ اور ملک بھر کی 13 کھیل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں اور دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔

**********

ش ح۔ ش آ-ش ہ ب

U.NO.7827


(ریلیز آئی ڈی: 2337984) وزیٹر کاؤنٹر : 13