57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

آئی ایف ایف آئی 2026 میں ملیالم سنیما کی بھرپور عکاسی، پریم نذیر کی لازوال خدمات کو خراج تحسین اور نئی نسل کے فلم سازوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے گا


ملیالم فلموں میں ’سروَم مایا‘، ’اوتّنجاول مرم‘ اور ’اجینتے مرنم: اورو کیس اسٹڈی‘ بھی شامل ہیں

باسل جوزف اور کے ایس چترا میلے کے خصوصی اجلاسوں میں شرکت کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 NOV 2026 2:50PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2336747Views: 13

گوا، 15 نومبر 2026

 

’سدا بہار رومانوی ہیرو‘ پریم نذیر کی لازوال خدمات سے لے کر نئی نسل کے فلم سازوں کی عصری طرزِ کہانی گوئی تک، ہندوستان کا 57واں بین الاقوامی فلمی میلہ (آئی ایف ایف آئی) گوا میں ملیالم سنیما کی وسعت، رنگا رنگی اور تنوع کو نمایاں کر رہا ہے۔

ملیالم سنیما کے شائقین کے لیے ایک خاص کشش معروف ملیالم اداکار پریم نذیر سے وابستہ فلم ’تھولابھارم‘ کے ساتھ ان کی صد سالہ تقریبات ہوں گی۔ اس فلم کی نمائش ہندوستانی سنیما کی ممتاز شخصیات کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں آئی ایف ایف آئی کے وسیع تر پروگرام کا حصہ ہے۔ اس کے ذریعے ناظرین کو ان فلموں اور اداکاری کے ان یادگار مظاہروں سے دوبارہ لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا، جنہوں نے ملک کی فلمی تاریخ پر اپنی بہترین  چھاپ چھوڑی ہے۔

ملیالم سنیما کی نمائندگی اکھل ستھین کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’سروَم مایا‘ کر رہی ہے، جس میں نوین پالی، اجو ورگیز، ریا شیبو اور پریتی مکوندن نے اداکاری کی ہے۔ ہندوستانی پینورما کے فیچر فلم زمرے کے لیے منتخب کی گئی یہ مافوق الفطرت عناصر پر مبنی فلم پربھندو کی کہانی کے ذریعے عقیدے، محبت اور خود شناسی کے موضوعات کو پیش کرتی ہے۔ پربھندو ایک ملحد(خدا کے وجود پر یقین نہ رکھنے والا) موسیقار ہے، جو خود کو ایک نوجوان خاتون کی روح کے ساتھ ایک غیر معمولی تعلق میں گرفتار پاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Picture1_20261115150427_42fa3d.jpg

ہندوستانی پینورما کے ’نیو ہورائزن‘ زمرے میں ملیالم فلمیں ’اوتّنجاول مرم‘ (ایک تنہا جامن کا درخت)، جس کی ہدایت کاری شروتی شرنیام نے کی ہے اور ’اجینتے مرنم: اورو کیس اسٹڈی‘، جس کی ہدایت کاری سری ہری ہری داس نے کی ہے، بھی شامل ہیں۔ غیر فیچر فلموں کے زمرے میں سندیپ فرانسس کی ہدایت کاری میں بننے والی 11 منٹ کی ملیالم مختصر فلم ’سوئچ آف‘ بھی نمائش کے لیے منتخب کی گئی ہے۔ ملیالم سنیما کی موجودگی کو مزید وسعت دیتے ہوئے، کیرالہ سے تعلق رکھنے والے فلم ساز سمجد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ہاف‘ بھی ’گالا پریمیئرز‘ زمرے کے تحت دکھائی جائے گی۔ ان تمام فلموں کا انتخاب ملیالم سنیما کے موضوعات اور کہانی بیان کرنے کے مختلف انداز میں پائے جانے والے تنوع کی عکاسی کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Picture2_20261115150447_eeaee7.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Picture3_20261115150502_165805.jpg

ملیالم سنیما کی ممتاز شخصیات بھی میلے کے خصوصی تبادلۂ خیال پروگراموں اور اجلاسوں میں نمایاں طور پر شریک ہوں گی۔ فلم ساز اور اداکار باسل جوزف ’ان کنورسیشن‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والے ایک خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے، جس کا موضوع ’دی ایپک جینرز – مائتھالوجیز، سپر ہیروز اینڈ نیو ورلڈز‘ ہوگا۔ اس اجلاس میں سنیما میں بہادری کی(رزمیہ)کہانیوں کے بدلتے ہوئے انداز اور ان کے نئے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ معروف پلے بیک گلوکارہ اور ’میلوڈی کوئین‘ کے نام سے مشہور کے ایس چترا، عظیم گلوکاراؤں آشا بھوسلے اور ایس جانکی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی اجلاس کی قیادت کریں گی، جس میں ان کے لازوال گیتوں اور فن پر روشنی ڈالی جائے گی۔

 

ہندوستان کا 57واں بین الاقوامی فلمی میلہ (آئی ایف ایف آئی) 20 سے 28 نومبر 2026 تک گوا میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ ’سرحدوں سے ماورا کہانیوں‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والا یہ میلہ ہندوستان اور دنیا بھر کی فلموں، فلم سازوں اور سنیما کے شائقین کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع کرے گا، جس سے ثقافتی تبادلے کو فروغ ملے گا اور سنیما کی عالمگیر زبان کا جشن منایا جائے گا۔

*****

 ش ح۔ش ت۔ص ج

Urdu No-7700


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2336747
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026