امور داخلہ کی وزارت
وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے دہشت گردی اور ملک مخالف سرگرمیوں کے تئیں عدم برداشت کے وژن پر پوری ثابت قدمی کے ساتھ عمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے یو اے پی اے کے تحت اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر عائد پابندی میں توسیع کی
دہشت گردی کا مبلغ مفرورڈاکٹر ذاکر نائیک کی قیادت میں یہ تنظیم فرقہ وارانہ منافرت بھڑکانے، عداوت کو فروغ دینے اور دہشت گردی کی تشہیر سمیت ہندوستان مخالف مذموم سازشوں میں ملوث رہی ہے
یہ تنظیم دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے زہریلے نظریات کی ترویج، تشدد اور بدامنی کو ہوا دینے، مفرور دہشت گردوں کو دوبارہ منظم ہونے کی ترغیب دینے اور فرقہ وارانہ انتشار پھیلانے میں ملوث پائی گئی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 NOV 2026 1:41PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے دہشت گردی اور ملک مخالف سرگرمیوں کے تئیں عدم برداشت کے وژن پر ثابت قدمی سے عمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق قانون ’یواےپی اے‘ کے تحت اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن (آئی آر ایف) پر غیر قانونی تنظیم کی حیثیت سے عائد پابندی میں توسیع کر دی ہے۔
وزیر داخلہ کے دفتر (ایچ ایم او) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ ’’دہشت گردی اور ملک مخالف سرگرمیوں کے خلاف کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتنے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے وژن پر ثابت قدمی سے عمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے یو اے پی اے کے تحت اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر غیر قانونی تنظیم کی حیثیت سے عائد پابندی میں توسیع کر دی ہے۔ دہشت گردی کے مبلغ مفرور ڈاکٹر ذاکر نائیک کی قیادت میں یہ تنظیم فرقہ وارانہ منافرت بھڑکانے، دشمنی کو فروغ دینے اور دہشت گردی کی تشہیر سمیت ہندوستان مخالف مذموم عزائم میں ملوث رہی ہے۔ یہ تنظیم دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے زہریلے نظریات کی تشہیر، تشدد اوربدامنی بھڑکانے، مفرور دہشت گردوں کو ازسرنو منظم ہونے کی ترغیب دینے اور فرقہ وارانہ انتشار پھیلانے میں ملوث پائی گئی ہے۔‘‘
********
ش ح۔ م ع ن۔ ن ع
U-NO-7587
(ریلیز آئی ڈی: 2335794)
وزیٹر کاؤنٹر : 9