پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 NOV 2026 10:08AM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے دھن تیرس کے مبارک موقع پر ملک کے تمام شہریوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔
وزیرِ اعظم نے بھگوان دھنونتری سے دعا کی کہ ان کے آشیرواد سے ہر فرد کی زندگی خوشیوں، امن اور اچھی صحت سے منور ہو۔ انہوں نے یہ بھی خواہش ظاہر کی کہ ہر خاندان کو دائمی خوشیوں اور جوش و جذبے کی نعمت حاصل ہو۔
جناب مودی نے بھگوان دھنونتری سےسب کی صحت، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے دعائیں بھی کیں۔
سنسکرت کے ایک سبھاشتم کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کرتے ہوئے جناب مودی نے لکھا:
“تمام ہم وطنوں کو دھن تیرس کی دلی مبارکباد۔ بھگوان دھنونتری کی کرپا سے ہر ایک کی زندگی ہمیشہ خوشیوں، امن و سکون اور بہترین صحت سے منور رہے۔ میری دعا ہے کہ ہر خاندان میں خوشی، مسرت اور جوش و خروش کا چراغ ہمیشہ روشن رہے۔‘‘
नमामि धन्वन्तरिमादिदेवं सुरासुरैर्वन्दितपादपद्मम्।
लोके जरारुग्भयमृत्युनाशं दातारमीशं विविधौषधीनाम्॥”
***
ش ح۔ع و۔ ش ا
اُردو ریلیزنمبر:-2317