قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

انسانی حقوق کے قومی کمیشن کی مداخلت کے نتیجے میں حیدرآباد کی سینٹرل جیل میں مختلف صنفی شناختوں اور اظہارِ جنس کے حامل افراد کے لیے صنفی امتیاز سے پاک سیل کا قیام


جیل حکام نے صنفی امتیاز سے پاک سیل میں رکھے گئے افراد کو ان کی صنفی شناخت کے مطابق لباس پہننے کی اجازت بھی دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 NOV 2026 11:41AM by PIB Delhi

بھارت کے انسانی حقوق کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی) کو حیدرآباد کی سینٹرل جیل کے حکام کی جانب سے مطلع کیا گیا ہے کہ انہوں نے مختلف صنفی شناختوں اور اظہارِ جنس کے حامل افراد کی عزتِ نفس اور ان کے لیے مناسب رہائشی انتظامات کو یقینی بنانے کے مقصد سے ایک علیحدہ صنفی امتیاز سے پاک سیل قائم کیا ہے۔

یہ اقدام کمیشن کے خصوصی نگراں کے 8 اکتوبر 2026 کو جیل کے دورے کے بعد کیا گیا۔ انہیں خواجہ سرا افراد اور ایل جی بی ٹی کیو پلس برادری کے حقوق سے متعلق امور کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ دورے کے دوران خواجہ سراؤں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے انسانی حقوق کے قومی کمیشن اور وزارت داخلہ کی ایڈوائزری پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

اپنی تعمیلی رپورٹ میں حیدرآباد کی سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے کمیشن کو مطلع کیا کہ صنفی امتیاز سے پاک سیل قائم کرنے سے متعلق سفارشات پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، جیل حکام نے اس سہولت میں رکھے گئے افراد کو ان کی صنفی شناخت کے مطابق لباس پہننے کی اجازت بھی دے دی ہے۔

یہ پہل اصلاحی اداروں میں مختلف صنفی شناختوں اور اظہارِ جنس کے حامل افراد کے انسانی حقوق اور عزتِ نفس کے تحفظ کو فروغ دینے کے لیے کمیشن کی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

******

 

) ش ح –ک ح -ت ع)

U.No. 7259


(ریلیز آئی ڈی: 2333069) وزیٹر کاؤنٹر : 7