نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیل کود کے محکمے نے بھارت کے کھیلوں کے نظام سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے مائی بھارت پورٹل پر ’’ کھیلو بھارت : کھیلوں کے سامان کی تیاری سے لے کر پوڈیم تک ’’ کے موضوع پر کوئز کا آغاز کیا


یہ کوئز چار  نومبر سے بیس  نومبر ، 2026  ء تک جاری رہے گا؛ 100 بہترین شرکاء کو فٹ انڈیا کی جانب سے کھیلوں سے متعلق تحائف دیے جائیں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 NOV 2026 3:20PM by PIB Delhi

کھیل اور نوجوانوں کے امور کی  وزارت کے کھیلوں کے محکمے نے آج 4  نومبر ، 2026 ء  کو مائی بھارت پورٹل پر ’’ کھیلو بھارت: کھیلوں کے سامان کی تیاری سے لے کر پوڈیم تک رسائی‘‘ کے موضوع پر کوئز کا آغاز کیا ہے۔ اس کوئز کا مقصد کھیلوں کے نظام کو مضبوط بنانے، ملک میں کھیلوں کے سامان کی مقامی تیاری کو فروغ دینے اور ایشیائی کھیلوں 2026 اور ایشیائی پیرا کھیلوں 2026 میں بھارت کی شرکت اور کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے ، حکومتِ ہند کے اقدامات کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261104152152_efddca.jpg

 

یہ کوئز 20 نومبر ، 2026  ء تک جاری رہے گا اور اس کا مقصد شہریوں، طلباء، نوجوانوں، پیشہ ور افراد اور کھیلوں کے شوقین افراد کو بھارت کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ، کھیلوں کے نظام سے روشناس کرانا ہے، جس میں کھیلوں کے سامان کی تیاری اور نئی اختراعات سے لے کر بین الاقوامی سطح پر کھیلوں میں نمایاں کامیابیوں تک کے موضوعات شامل ہیں۔

اس کوئز میں کھیلو انڈیا کھیلوں کے سامان کی تیاری کی اسکیم کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، جس کے لیے 1,856.67 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد ،  بھارت میں کھیلوں کے سامان کی مقامی تیاری کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔ اس کے 2 اہم حصے ہیں، ترغیبات اور عملی اقدامات، جن کے تحت سرمایہ کاری میں معاونت، مینوفیکچرنگ زونز، موجودہ صنعتی مراکز، پیداوار پر مراعات، سرٹیفکیشن اور جانچ، تحقیق، ہنرمندی کی ترقی، اسٹارٹ اَپس، تشہیر اور عوامی رسائی جیسے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد ، مقامی پیداوار کو فروغ دینا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا، برآمدات میں اضافہ کرنا اور بھارتی کھیلوں کے سامان کے مینوفیکچررز کو عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنانا ہے۔

اس کوئز میں 20ویں ایشیائی کھیلوں 2026 اور 5ویں ایشیائی پیرا کھیلوں 2026 میں بھارت کی شرکت سے متعلق معلومات بھی شامل ہیں، جن کا انعقاد جاپان کے شہر آئچی ناگویا میں ہوا۔ ایشیائی کھیلوں میں بھارت نے 36 کھیلوں کے شعبوں اور 255 مقابلوں میں 501 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ بھیجا، جن میں کھیلو انڈیا کے 65 کھلاڑی، ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم  ( ٹاپس ) کے تحت معاونت حاصل کرنے والے 203 کھلاڑی اور پہلی بار حصہ لینے والے 310 کھلاڑی شامل تھے۔ ایشیائی پیرا کھیلوں میں بھارت نے 11 کھیلوں کے شعبوں اور 177 مقابلوں میں 168 کھلاڑیوں کے ساتھ شرکت کی، جن میں کھیلو انڈیا کے 33 کھلاڑی، ٹاپس کے 47 کھلاڑی، نیشنل سینٹرز آف ایکسی لینس کے 6 کھلاڑی اور پہلی بار حصہ لینے والے 61 کھلاڑی شامل تھے۔ ایشیائی کھیلوں میں بھارتی دستے کی نمائندگی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے کی، جب کہ ایشیائی پیرا کھیلوں میں 25 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کھلاڑی شامل تھے۔

ان موضوعات کے ذریعے اس کوئز کا مقصد  ، کھیلوں کے سامان کی مقامی تیاری کے مضبوط نظام کی ترقی کو بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں بھارت کی بڑھتی ہوئی موجودگی سے جوڑنا ہے۔ اس میں کھیلو انڈیا کے  رول کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، جس کے تحت بنیادی سطح پر کھیلوں میں شرکت کو فروغ دینا، کھیلوں کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت اور تربیت کرنا، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور کھلاڑیوں کو کھیلوں میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا شامل ہے۔

اس کوئز میں عمر کی کسی قید کے بغیر تمام بھارتی شہری حصہ لے سکتے ہیں۔ اس کے لیے جنس، تعلیمی قابلیت یا ریاست کی بنیاد پر کوئی خاص شرط مقرر نہیں کی گئی ہے۔ شرکاء کو 20 سوالات کے جوابات دینے کے لیے 15 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔ انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ کوئز میں حصہ لینے سے پہلے مائی بھارت پورٹل پر دستیاب معلوماتی مواد کا مطالعہ ضرور کریں۔

کوئز کے نتائج کی بنیاد پر بہترین کارکردگی دکھانے والے 100 شرکاء کو فٹ انڈیا کی جانب سے خصوصی تحائف دیے جائیں گے۔ اگر ایک سے زیادہ شرکاء کے نمبر برابر ہوئے تو فاتحین کے انتخاب کے لیے کمپیوٹر کے ذریعے قرعہ اندازی کا نظام استعمال کیا جائے گا۔ شرکاء کو کوئز مکمل کرنے کے بعد درست جوابات دیکھنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

یہ کوئز مائی بھارت پورٹل پر درج ذیل لنک کے ذریعے دستیاب ہے:

https://mybharat.gov.in/quizzes/yuva/detail/F4bPGADIB1E_OFqlCIFJWA/

نو جوانوں کے امور اور کھیلوں  کی وزارت  ، ملک بھر کے شہریوں، طلباء، نوجوانوں اور کھیلوں کے شوقین افراد سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس کوئز میں حصہ لیں اور کھیلوں کے سامان کی تیاری کو مضبوط بنانے، کھیلوں کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھانے اور ملک کے کھیلوں سے متعلق اہداف کو حاصل کرنے کے لیے  ، بھارت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں اپنی معلومات میں اضافہ کریں۔

کوئز کی تفصیلات

کوئز کا عنوان : کھیلو بھارت: کھیلوں کے سامان کی تیاری سے لے کر پوڈیم تک رسائی

کوئز کا دورانیہ :  4 نومبر سے 20 نومبر  ، 2026  ء تک

وقت : 15 منٹ

سوالات کی تعداد : 20

اہلیت: عمر کی کسی قید کے بغیر تمام بھارتی شہری

انعامات: بہترین کارکردگی  کا مظاہرہ کرنے والے 100 شرکاء کے لیے فٹ انڈیا کے خصوصی تحائف

 

........................................................................................................

) ش ح –ض ر  -  ع ا )

U.No. 7207


(ریلیز آئی ڈی: 2332507) وزیٹر کاؤنٹر : 11