پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 NOV 2026 11:48AM by PIB Delhi
نیشنل لینڈ مونیٹائزیشن کارپوریشن(این ایل ایم سی) ، جو حکومتِ ہند کی وزارتِ خزانہ کے تحت سرکاری ادارہ جات (ڈی پی ای) کے ماتحت کام کرنے والا ادارہ ہے ، نے 3 نومبر 2026 کو راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ(آر آئی این ایل) کی اراضی کے پلاٹس کی ای نیلامی کا دوسرا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا۔ آر آئی این ایل وہ کارپوریٹ ادارہ ہے جو وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کا انتظام چلاتا ہے۔
ای نیلامی کے دوسرے مرحلے کی کامیاب تکمیل، سرکاری اداروں کے فاضل اثاثوں کو مالی وسائل میں تبدیل کرنے کی این ایل ایم سی کی کوششوں میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔ اس عمل کے تحت منظم، شفاف اور مسابقتی طریقۂ کار کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نیلامی کا اہتمام کیا گیا۔
اس نیلامی کے نتیجے میں اراضی کے 114 پلاٹ کامیابی سے فروخت کیے گئے، جن سے مجموعی طور پر 218 کروڑ روپے کی کامیاب بولیاں موصول ہوئیں، جب کہ ان پلاٹس کی مجموعی محفوظ بنیادی قیمت (ریزرو پرائس) 184.8 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ اس طرح کامیاب بولیوں کی مجموعی مالیت مقررہ بنیادی قیمت سے 17.96 فیصد زیادہ رہی، جو نیلامی میں بھرپور مسابقت اور مارکیٹ کی بنیاد پر اثاثوں کی درست قیمت متعین ہونے کا مظہر ہے۔
نیلامی کے دوسرے مرحلے میں سب سے زیادہ کامیاب بولی 1 لاکھ 82 ہزار 650 روپے فی مربع گز رہی، جب کہ کسی ایک پلاٹ کی مقررہ بنیادی قیمت کے مقابلے میں سب سے زیادہ حاصل ہونے والا پریمیم 67.65 فیصد درج کیا گیا۔
نیلامی کے ان نتائج سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ وشاکھاپٹنم میں موزوں مقامات پر واقع اراضی کے پلاٹس میں خریداروں کی دلچسپی مسلسل برقرار ہے۔ یہ نتائج اس امر کی بھی عکاسی کرتے ہیں کہ شفاف اور مسابقتی ای نیلامی کا طریقۂ کار سرکاری اداروں کے فاضل اثاثوں کی حقیقی معاشی قدر سامنے لانے اور ان سے بہتر مالی فوائد حاصل کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔
آر آئی این ایل کی اراضی کی ای نیلامی کے دونوں مراحل میں شاندار کارکردگی
پہلے مرحلے میں این ایل ایم سی نے اراضی کے 150 پلاٹ کامیابی کے ساتھ نیلام کیے، جن سے مجموعی طور پر 366.33 کروڑ روپے کی بولیاں موصول ہوئیں، جب کہ ان پلاٹس کی مجموعی محفوظ بنیادی قیمت 312.48 کروڑ روپے تھی۔ اس طرح کامیاب بولیوں کی اوسط مالیت مقررہ بنیادی قیمت سے 17.23 فیصد زیادہ رہی، جب کہ نیلامی میں سب سے زیادہ قیمت 1.80 لاکھ روپے فی مربع گز سے تجاوز کر گئی۔
نیلامی کے دونوں مراحل کی تکمیل کے بعد مجموعی طور پر اراضی کے 264 پلاٹ کامیابی کے ساتھ فروخت کیے جا چکے ہیں، جن سے مجموعی طور پر 584.33 کروڑ روپے کی کامیاب بولیاں موصول ہوئیں۔ ان تمام پلاٹس کی مجموعی محفوظ بنیادی قیمت 497.29 کروڑ روپے تھی۔
آر آئی این ایل کی اراضی کی ای نیلامی کی مجموعی کارکردگی
|
تفصیلات ففتفصیلات
|
مرحلہ 1
|
مرحلہ 2
|
مشترکہ
|
|
نیلامی کی تاریخ
|
12 اکتوبر 2026
|
3 نومبر 2026
|
—
|
|
اراضی پلاٹس کی کامیاب نیلامی
|
150
|
114
|
264
|
|
کامیاب پلاٹس کی تقریباً محفوظ قیمت
|
کروڑ روپے312.48
|
کروڑ روپے 184.81
|
کروڑ روپے 497.29
|
|
کامیاب بولیوں کی قیمت کی تعداد
|
کروڑ روپے 366.33
|
کروڑ روپے 218
|
کروڑ روپے 584.33
|
|
ریزرو قیمت پر پریمیم
|
فیصد17.23
|
فیصد17.96
|
فیصد17.50
|
این ایل ایم سی کی پہلی مکمل ای نیلامی ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی
آر آئی این ایل کی اراضی کی ای نیلامی، نیشنل لینڈ مونیٹائزیشن کارپوریشن (این ایل ایم سی) کی پہلی ایسی نیلامی ہے جس کے تمام مراحل مکمل طور پر اسی کے زیرِ انتظام انجام دیے گئے۔ یہ کارپوریشن کے عملی سفر میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس عمل سے بڑے پیمانے پر سرکاری اثاثوں کو مالی وسائل میں تبدیل کرنے کے حوالے سے این ایل ایم سی کی صلاحیتوں کا اظہار ہوتا ہے۔ اس میں اثاثوں کو نیلامی کے لیے تیار کرنے، لین دین کا ڈھانچہ وضع کرنے، سرمایہ کاروں تک رسائی حاصل کرنے، بولی دہندگان کو سہولت فراہم کرنے اور آن لائن مسابقتی نیلامی کے انعقاد جیسے تمام مراحل شامل ہیں۔
صرف ایک ماہ کے عرصے میں، 12 اکتوبر 2026 اور 3 نومبر 2026 کو ای نیلامی کے دونوں مراحل کی کامیاب تکمیل نے این ایل ایم سی کے لیے ایک اہم عملی معیار قائم کیا ہے۔ اس سے سرکاری شعبے کے مرکزی اداروں اور دیگر سرکاری اداروں کی فاضل اراضی اور غیر منقولہ اثاثوں کو مالی وسائل میں تبدیل کرنے سے متعلق اسی نوعیت کے مزید معاملات انجام دینے کی اس کی صلاحیت بھی مستحکم ہوئی ہے۔
ای نیلامی کے دونوں مراحل کی کامیابی کو آگے بڑھاتے ہوئے این ایل ایم سی نے باقی ماندہ غیر فروخت شدہ اراضی کے پلاٹس کے لیے جلد ہی تیسرے مرحلے کی نیلامی منعقد کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ تاہم، اس کا انعقاد متعلقہ منظوریوں اور مقررہ شرائط سے مشروط ہوگا۔ نیلامی کے شیڈول اور دیگر تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
مذکورہ اقدام شفاف اور مسابقتی طریقۂ کار کے ذریعے سرکاری شعبے کے فاضل اثاثوں کو مالی وسائل میں تبدیل کرنے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے این ایل ایم سی کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔
حکومت کے اثاثوں کو مالی وسائل میں تبدیل کرنے کے اہداف کی تکمیل میں معاونت
آر آئی این ایل کی اراضی کی ای نیلامی کی کامیاب تکمیل، حکومتِ ہند کے اثاثوں کو مالی وسائل میں تبدیل کرنے کے اہداف کو آگے بڑھانے کی این ایل ایم سی کی کوششوں میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس اقدام کے ذریعے سرکاری اداروں کے فاضل اور غیر استعمال شدہ اثاثوں کی معاشی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
مذکورہ پہل بڑے پیمانے پر اثاثوں کو مالی وسائل میں تبدیل کرنے کے معاملات انجام دینے کے حوالے سے این ایل ایم سی کی بڑھتی ہوئی ادارہ جاتی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے۔ اس عمل میں اثاثوں کو منظم انداز میں نیلامی کے لیے تیار کرنا، متعلقہ فریقوں کے درمیان مؤثر رابطہ و ہم آہنگی قائم کرنا اور شفاف، ٹیکنالوجی پر مبنی نیلامی کا انعقاد شامل ہے۔ اس کے علاوہ، متعلقہ اقدام اس امر کو بھی اجاگر کرتا ہے کہ مسابقتی منڈی کے ذریعے نیلامی کا عمل مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں(سی پی ایس ایز) کے اثاثوں کی درست قیمت متعین کرنے اور ان کی حقیقی قدر حاصل کرنے میں کس طرح معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
اس کامیابی کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے این ایل ایم سی اثاثوں کی ملکیت کی حامل تنظیموں کے ساتھ مل کر فاضل اراضی اور عمارتوں کی نشاندہی، انہیں نیلامی کے لیے تیار کرنے اور ان سے مالی وسائل حاصل کرنے کا عمل جاری رکھے گی۔ اس کا مقصد ان اثاثوں کے زیادہ سے زیادہ پیداواری استعمال کو یقینی بنانا، سرکاری اثاثوں کے انتظام کو مؤثر بنانا اور ملک کی وسیع تر معاشی ترقی میں اپنا رول ادا کرنا ہے۔
نیشنل لینڈ مونیٹائزیشن کارپوریشن (این ایل ایم سی) کے بارے میں
نیشنل لینڈ مونیٹائزیشن کارپوریشن، حکومتِ ہند کی مکمل ملکیت میں قائم ایک سرکاری کمپنی ہے، جو انتظامی طور پر وزارتِ خزانہ کے محکمہ برائے سرکاری ادارہ جات (ڈی پی ای) کے ماتحت کام کرتی ہے۔ یہ کارپوریشن مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں اور دیگر سرکاری اداروں کی ملکیت میں موجود فاضل اراضی اور عمارتوں کی نشاندہی، ان کی مالیت کے تعین، انہیں نیلامی کے لیے تیار کرنے اور ان سے مالی وسائل حاصل کرنے کے عمل میں سہولت فراہم کرتی ہے۔اس مقصد کے لیے کارپوریشن ایک منظم، شفاف اور مارکیٹ پر مبنی طریقۂ کار اختیار کرتی ہے، تاکہ سرکاری اثاثوں کا مؤثر استعمال کویقینی بنایا جاسکے اور ان کی حقیقی معاشی قدر سے بھی بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔ یہ کوششیں حکومت کے اثاثہ جاتی انتظام کو بہتر بنانے اور سرکاری وسائل کی قدر میں اضافے کے وسیع تر اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔
سرکاری ویب سائٹ: https://nlmc.dpe.gov.in/homepage/homepage.php
********
ش ح ۔ش م ۔ج ا
U.No. 7200