پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 OCT 2026 7:07PM by PIB Delhi
صدرِ جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو 31 اکتوبر سے یکم نومبر، 2026 کے دوران مہاراشٹر اور ہریانہ کا دورہ کریں گی۔
31 اکتوبر کو، صدرِ جمہوریہ مہاراشٹر کے ناسک میں سمہاست مہا کمبھ کے دھوج ستمبھ پوجن، دھوج پوجن اور دھوجاروہن تقریب میں شرکت کریں گی۔ وہ اس موقع پر ایک عوامی پروگرام سے بھی خطاب کریں گی۔
یکم نومبر کو، صدرِ جمہوریہ کروکشیتر میں ہریانہ ریاست کی تشکیل کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ’ہیرک جینتی‘ جشن میں شرکت کریں گی۔ وہ کروکشیتر کے گوروکل میں سوامی شرادھانند جی کی قربانی کی صد سالہ تقریب کے موقع پر منعقدہ سالانہ تہوار میں بھی شرکت کریں گی۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 6975