پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 OCT 2026 1:45PM by PIB Delhi
وزیرِ دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 28 اور 29 اکتوبر 2026 کو فلپائن کے شہر سیبو میں منعقد ہونے والے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے وزرائے دفاع کے 13ویں اجلاس پلس (اے ڈی ایم ایم-پلس) میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ وہ اس اجلاس سے ‘‘علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے امور پر تبادلۂ خیال’’ کے موضوع پر خطاب کریں گے۔
اجلاس کے موقع پر وزیرِ دفاع شریک ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں وہ متعلقہ ممالک کے ساتھ جاری دفاعی تعاون کا جائزہ لیں گے اور اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
آسیان وزرائے دفاع کا اجلاس(اے ڈی ایم ایم ایم) تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان دفاعی مشاورت اور تعاون کا اعلیٰ ترین فورم ہے۔ اس اجلاس پلس(اے ڈی ایم ایم-پلس) کے ذریعے آسیان کے رکن ممالک، یعنی برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤ پی ڈی آر، ملیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ، تیمور لیستے اور ویتنام، اپنے آٹھ مذاکراتی شراکت داروں، یعنی ہندوستان، امریکہ، چین، روس، جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ مل کر سلامتی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیتے ہیں۔
ہندوستان1992 میں آسیان (جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم) کا مذاکراتی شراکت دار بنا۔ جبکہ آسیان وزرائے دفاع کے اجلاس پلس (اے ڈی ایم ایم-پلس) کا پہلا اجلاس 12 اکتوبر 2010 کو ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں منعقد ہوا۔ 2017 سے آسیان اور اس کے آٹھ مذاکراتی شراکت دار ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اس فورم کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہر سال منعقد کیا جا رہا ہے۔فلپائن 2026 کے لیے آسیان وزرائے دفاع اجلاس پلس کی صدارت کر رہا ہے۔ اس فورم کے تحت ہندوستان2024 سے 2027 کے دورانیے کے لیے ملائیشیا کے ساتھ مل کر انسدادِ دہشت گردی سے متعلق ماہرین کے ورکنگ گروپ کی مشترکہ صدارت کر رہا ہے۔آسیان وزرائے دفاع اجلاس پلس کے مختلف طریقۂ کار اور سرگرمیوں میں ہندوستان کی فعال شرکت، اس کی ’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘ کے تحت جنوب مشرقی ایشیا میں دفاعی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی کوششوں کی عکاس ہے۔ اس پالیسی کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے اور باہمی تعاون کے ذریعے مشترکہ ترقی کو فروغ دینا ہے۔
***
ش ح۔ م ح۔ج ا
U-6691