پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 OCT 2026 12:26PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جناب کیون پیٹرسن کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا ہے۔
اس مضمون میں جناب کیون پیٹرسن نے کھیلوں کے میدان میں بھارت کی بڑھتی ہوئی قوت، خواتین کی کرکٹ کے فروغ اور بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ملک کی پیش رفت کا جائزہ لیا ہے۔ اس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم کی قیادت نے بھارت کے بدلتے ہوئے نقطۂ نظر کو تشکیل دینے میں کس طرح اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جنگلی حیات کے تحفظ اور ملک کے قدرتی ورثے کو محفوظ رکھنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم کے دفتر نے ایکس پر لکھا:
’’بھارت کھیلوں، ٹیکنالوجی اور جنگلی حیات کے تحفظ، تینوں شعبوں میں اپنی شناخت قائم کر رہا ہے!
@KP24 نے کھیلوں کے میدان میں بھارت کی بڑھتی ہوئی قوت، خواتین کی کرکٹ کے فروغ اور بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ملک کی پیش رفت کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ وزیرِ اعظم @narendramodi کی قیادت نے بھارت کے بدلتے ہوئے نقطۂ نظر کو تشکیل دینے میں کس طرح اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جنگلی حیات کے تحفظ اور ملک کے قدرتی ورثے کو محفوظ رکھنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی اجاگر کیا ہے۔‘‘
https://www.hindustantimes.com/opinion/an-aspiring-achieving-assertive-new-india-101792953158240.html
*****
(ش ح ۔رک)
U. No.6688