پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 OCT 2026 10:17PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج خواتین کے ڈبلز ایس ایل 3-ایس یو 5 مقابلے میں ایشیائی پیرا کھیلوں کی چیمپئن بننے پر تھلاسی متھی مروگیشن اور مانسی جوشی کو مبارک باد پیش کی ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ ان کی شاندار کارکردگی نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں بین الاقوامی سطح پر اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔
وزیرِ اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:
’’تھلاسی متھی مروگیشن اور مانسی جوشی کے لیے ایک شاندار طلائی تمغہ!
خواتین کے ڈبلز ایس ایل 3-ایس یو 5 مقابلے میں ایشیائی پیرا کھیلوں کی چیمپئن بننے پر اس جوڑی کو مبارک باد۔ ان کی شاندار کارکردگی نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ دعا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنی کامیابیوں سے اسی طرح ملک کا نام روشن کرتی رہیں: وزیرِ اعظم نریندر مودی‘‘
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-6620