پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 OCT 2026 6:52PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی 42/ٹی 63 مقابلے میں شاندار چھلانگ لگاکر طلائی تمغہ جیتنے اور کھیلوں کا نیا ریکارڈ قائم کرنے پر شیلیش کمار کو مبارک باد دی۔
جناب مودی نے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہے، جو ان کی صلاحیت، مستقل مزاجی اور لگن کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کو ان پر فخر ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا:
’’شیلیش کمار نے ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی 42/ٹی 63 مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین چھلانگ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا اور کھیلوں کا نیا ریکارڈ قائم کیا! یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہے، جو ان کی صلاحیت، مستقل مزاجی اور لگن کی عکاسی کرتی ہے۔ ہندوستان کو ان پر فخر ہے: وزیر اعظم @narendramodi ‘‘
******
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 6519