وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ایشین پیرا گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر پرنو دیسائی کو مبارک باد دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 OCT 2026 9:29PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے 100 میٹر ٹی 64 مقابلے میں شاندار دوڑ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسے کا تمغہ حاصل کرنے پر پرنو دیسائی کو مبارک باد دی۔
جناب مودی نے کہا کہ یہ ان کی محنت ولگن سے حاصل کیا گیا کانسے کا تمغہ ہے اوران کی رفتار، لگن اور عزم واقعی قابلِ ستائش ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:
”پرنو دیسائی نے شاندار دوڑ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سخت محنت سے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے 100 میٹر ٹی 64 مقابلے میں کانسے کا تمغہ حاصل کرنے پر انہیں مبارک باد۔ ان کی رفتار، لگن اور عزم واقعی قابلِ ستائش ہے: پی ایم @narendramodi“
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ش۔ن م۔
U- 6465
(ریلیز آئی ڈی: 2326418)
وزیٹر کاؤنٹر : 9