وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشین پیرا گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر ہمانشو نندل کو مبارک باد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 OCT 2026 9:33PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہمانشو نندل کو ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے 100 میٹر بریسٹ اسٹروک ایس بی 11 مقابلے میں بہترین وقت کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیت کر ہندوستان کے تمغوں کی تعداد میں ایک اور تمغے کا اضافہ کرنے پر مبارک باد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ان کا عزم قابلِ ستائش ہے اوران کو مستقبل کے کھیل مقابلوں کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

”ہمانشو نندل نے ہندوستان کے تمغوں کی تعداد میں ایک اور تمغے کا اضافہ کیا! ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے 100 میٹر بریسٹ اسٹروک ایس بی 11 مقابلے میں بہترین وقت کے ساتھ انہوں نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ان کا عزم قابلِ ستائش ہے اور مستقبل کے کھیل مقابلوں کے لئے نیک خواہشات: پی ایم @narendramodi“

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ش۔ن م۔

U- 6464


(ریلیز آئی ڈی: 2326410) وزیٹر کاؤنٹر : 7