وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشین پیرا گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر راکیش بھائی بھٹ کو مبارکباد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 OCT 2026 6:42PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج، راکیش بھائی بھٹ کو ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے 100 میٹر ٹی 37 مقابلے میں اپنی اب تک کی بہترین کارکردگی دکھاکر کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے مبارکباد دی۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یہ ایک شاندار دوڑ تھی، اور ان کی رفتار، توجہ اور لگن نے انہیں پوڈیم پر وہ مقام دلایا جس کے وہ بجاطور پر حقدار تھے، جناب مودی نے فخر کا اظہار کیا اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک ترین خواہشات پیش کیں۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم کے دفتر نے کہا:

’’راکیش بھائی بھٹ کی شاندار دوڑ! ایشین پیرا گیمز میں مردوں کے 100 میٹر ٹی 37 مقابلے میں اب تک کی اپنی بہترین کارکردگی دکھا کر کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے مجھے ان پر فخر ہے۔ ان کی رفتار، توجہ اور لگن نے انہیں پوڈیم پر وہ مقام دلایا ہے جس کے وہ بجاطور پر حقدار تھے۔ ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک ترین خواہشات پیش کرتا ہوں: وزیر اعظم نریندر مودی@narendramodi ‘‘

 

 

***

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6426


(ریلیز آئی ڈی: 2326213) وزیٹر کاؤنٹر : 5