وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ایشیائی پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر منجیت کو مبارک باد دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 OCT 2026 6:59PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے جیولن تھرو ایف 12/ایف 13 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر منجیت کو مبارک باد دی۔
جناب مودی نے کہا کہ گزشتہ ایشیائی پیرا گیمز میں چوتھا مقام حاصل کرنے سے لے کر 2026 میں چاندی کا تمغہ جیتنے تک منجیت کا سفر ترقی کی ایک قابل ذکر داستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ منجیت کی یہ کامیابی ان کی سخت محنت، بلند عزائم اور لگن کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ منجیت آئندہ بھی اپنی کامیابیوں سے ہندوستان کا سر فخر سے بلند کرتے رہیں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:
”منجیت کے سفر میں ترقی کی ایک قابل ذکر داستان نظر آتی ہے! گزشتہ ایشیائی پیرا گیمز میں چوتھا مقام حاصل کرنے سے لے کر 2026 میں چاندی کا تمغہ جیتنے تک، انہوں نے مردوں کے جیولن تھرو ایف 12/ایف 13 مقابلے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ انہیں مبارک باد۔ ان کی کامیابی ان کی سخت محنت، بلند عزائم اور لگن کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔ امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اپنی کامیابیوں سے ہندوستان کا سر فخر سے بلند کرتے رہیں گے: وزیر اعظم نریندر مودی (@narendramodi)“
***
ش ح۔ ف ش ع
U: 6430
(ریلیز آئی ڈی: 2326209)
وزیٹر کاؤنٹر : 5