وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشیائی پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر کستوری راجمنی کو مبارک باد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 OCT 2026 7:06PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں خواتین کے 67 کلوگرام سے کم وزن کے مقابلے میں شاندار وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ جیتنے اور اس زمرے میں ہندوستان کے لیے پہلی بار تمغہ حاصل کرنے پر کستوری راجمنی کو مبارک باد دی۔

جناب مودی نے اسے ہندوستان میں پیرا پاور لفٹنگ کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا اور کہا کہ کستوری کی ثابت قدمی اور بہترین کارکردگی کے لیے ان کے عزم نے اس کامیابی کو واقعی خاص بنا دیا ہے۔ انہوں نے کستوری کو مبارک باد پیش کی۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’ہندوستان میں پیرا پاور لفٹنگ کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل!

کستوری راجمنی نے ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں خواتین کے 67 کلوگرام سے کم وزن کے مقابلے میں شاندار وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ جیتا ہے اور اس زمرے میں ہندوستان کے لیے پہلی بار تمغہ حاصل کیا ہے! ان کی ثابت قدمی اور بہترین کارکردگی کے لیے عزم نے اس کامیابی کو واقعی خاص بنا دیا ہے۔ کستوری کو مبارک باد: وزیرِ اعظم @narendramodi‘‘

 

 

***

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 6434


(ریلیز آئی ڈی: 2326200) وزیٹر کاؤنٹر : 9