وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارت دفاع نے بھارتی فوج کے لیے بہتر ساخت کے ہلکے وزن والے نچلی سطح کے رڈاروں کی خریداری کے لیے 770 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کیے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 OCT 2026 3:30PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے 21 اکتوبر 2026 کو نئی دہلی میں دفاعی سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ کی موجودگی میں میسرز بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل) کے ساتھ تقریباً 770 کروڑ روپے کی لاگت سے بہتر صلاحیتوں کے حامل ہلکے وزن کے نچلی سطح کے ریڈار (ایل  ایل ایل آر-آئی) کی خریداری کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

ایل  ایل ایل آر-آئی نظام میں لڑاکا طیاروں کے حجم کے اہداف اور چھوٹے و انتہائی چھوٹے ڈرونز کا پتہ لگانے اور ان کا تعاقب کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس میں فضائی اہداف کو ترجیح دینے کی اضافی صلاحیت بھی ہے۔ اس سے بھارتی فوج کو بغیر پائلٹ کے  چلنے والےفضائی سسٹم (یو اے ایس)سے لاحق خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

حکومت کے ’وکست بھارت @2047‘ کے وژن سے ہم آہنگ، یہ خریداری فضائی دفاعی آلات کی مقامی سطح پر تیاری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس سے بھارت کے دفاعی مینوفیکچرنگ نظام کو فروغ ملے گا، جس میں مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں (ایم ایس ایم ایز) بھی شامل ہیں، اور ایک مضبوط، خود انحصار اور عالمی سطح پر مسابقت سے بھرپور دفاعی صنعت کے فروغ میں مدد ملے گی۔

*******

 (ش ح ۔ ع و  ۔ص ج )

U. No.6407


(ریلیز آئی ڈی: 2326012) وزیٹر کاؤنٹر : 10