وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آرمی کمانڈرز کانفرنس کا آج  سےآغاز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 OCT 2026 3:06PM by PIB Delhi

بھارتی فوج کی اعلیٰ ترین سطح کی دو سالہ کانفرنس، آرمی کمانڈرز کانفرنس کا آج آغاز سے ہورہا ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس)کی صدارت میں یہ کانفرنس 21 سے 23 اکتوبر 2026 تک نئی دہلی میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس کانفرنس میں بھارتی فوج کی اعلیٰ قیادت شرکت کر رہی ہے، جس میں سیکورٹی کی بدلتی ہوئی  صوتحال، آپریشنل تیاری، صلاحیتوں کی ترقی اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تبدیلی کے اقدامات پر غور و خوض کیا جائے گا۔

اس کانفرنس سے وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف، بحریہ کے سربراہ اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری بھی سیکورٹی سے متعلق موجودہ امور پر اظہارِ خیال کریں گے۔

کانفرنس کی ایک اہم خصوصیت وزیر دفاع کی جانب سے زمینی جنگ سے متعلق نظریئے کا اجرا ہوگا۔ یہ نظریہ بھارتی فوج کو جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت اور مستقبل کے تنازعات سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار کرنے کی خاطر ایک جامع فریم ورک فراہم کرے گا۔ وزیر دفاع سالانہ اقوام متحدہ جرنل کی رونمائی بھی کریں گے اور اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں خدمات انجام دیتے ہوئے نمایاں خدمات انجام دینے والے بھارتی فوج کے اہلکاروں کو اعزاز سے نوازیں گے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے پرچم تلے بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے ان کی مثالی خدمات، پیشہ ورانہ مہارت اور گراں قدر تعاون کا اعتراف کیا جائے گا۔

ماحولیاتی پائیداری، وسائل کے انتظام اور ہوا بازی کی مضبوط حفاظتی ثقافت کے فروغ میں نمایاں کارکردگی کا اعتراف کرنے کے لیے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس)گرین ملٹری اسٹیشنز اور ایوی ایشن فلائٹ سیفٹی کے ایوارڈز بھی پیش کریں گے۔

اپنے جامع ایجنڈے کے ساتھ یہ کانفرنس بھارتی فوج کی اعلیٰ قیادت کو جاری اقدامات کا جائزہ لینے، مستقبل کے لیے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کرنے اور ایک ترقی پسند، حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے والی، جدید ٹیکنالوجی سے لیس اور مستقبل کے تقاضوں کے لیے تیار بھارتی فوج کی تشکیل کے لیے موزوں پالیسی رہنما اصول وضع کرنے کا ایک اہم فورم ثابت ہو گی۔

********

 (ش ح ۔ ع و  ۔ص ج )

U. No.6406


(ریلیز آئی ڈی: 2326010) وزیٹر کاؤنٹر : 7