وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم کی جانب سے آر ایس ایس کے یومِ تاسیس پر مبارک باد
وزیر اعظم نے صد سالہ شری وجے دشمی اُتسو کے دوران ڈاکٹر موہن بھاگوت جی کے ترغیبی خطاب کا اشتراک کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 OCT 2026 11:49AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آر ایس ایس کے یومِ تاسیس کے خصوصی موقع پر تمام سویم سیوکوں کو مبارک باد دی اور ناگپور میں صد سالہ شری وجے دشمی اُتسو کے دوران سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت جی کے دیے گئے ترغیبی خطاب کا اشتراک کیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر سلسلہ وار پیغامات میں لکھا:
’’آج آر ایس ایس کے یومِ تاسیس کے خصوصی موقع پر تمام سویم سیوکوں کو میری مبارک باد۔ میں ان تمام عظیم شخصیات کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے برسوں کے دوران آر ایس ایس کی پرورش اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
آر ایس ایس نے خدمت، قوم کی تعمیر اور سماجی ہم آہنگی کا ایک قابلِ ذکر صد سالہ سفر مکمل کیا ہے۔ بے شمار سویم سیوکوں نے فرض شناسی کے گہرے جذبے اور قوم کو اولین ترجیح دینے کے عزم کے ساتھ سماج کے لیے کام کیا ہے۔
امید ہے کہ یہ جذبہ آنے والے وقت میں قومی ترقی کو مزید تقویت بخشتا رہے گا۔‘‘
राष्ट्रीय स्वयंसेवक संघ के स्थापना दिवस के विशेष अवसर पर सभी स्वयंसेवकों को मेरी हार्दिक शुभकामनाएं! मैं उन सभी विभूतियों को भी नमन करता हूं, जिन्होंने अपने अथक परिश्रम और सेवाभाव से संघ को सींचा और संवारा है।
राष्ट्रीय स्वयंसेवक संघ ने सेवा, राष्ट्र निर्माण और सामाजिक प्रतिबद्धता का गौरवशाली शताब्दी वर्ष पूर्ण किया है। अनगिनत स्वयंसेवकों ने अपने समर्पण, कर्तव्य-निष्ठा और राष्ट्र-प्रथम की भावना से सदैव समाज के उत्थान के लिए कार्य किया है।
मुझे विश्वास है कि यह भावना आने वाले समय में भी देश को और सशक्त एवं सुदृढ़ करेगी।"
’’ناگپور میں صد سالہ شری وجے دشمی اُتسو کے دوران پرم پوجیہ سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت جی کا ایک نہایت حوصلہ افزا خطاب۔
انہوں نے قومی ترقی اور سماجی اتحاد، خود انحصاری کی ضرورت اور سماج کے کردار کو مضبوط بنانے سمیت متعدد اہم موضوعات پر تفصیل سے اظہارِ خیال کیا۔
خصوصی طور پر قابلِ ذکر ہر آر ایس ایس سویم سیوک کی زندگی کا لازمی حصہ، خدمت اور قوم کی تعمیر کے تئیں ان کا عزم پَر زور دینا تھا۔
انہوں نے پنچ پریورتن کے بارے میں بھی بات کی اور بتایا کہ یہ مثبت سماجی تبدیلی میں کس طرح بامعنی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
@RSSorg @DrMohanBhagwat
https://www.youtube.com/live/PcWgPtMVw_Q?si=mCFMUSKnpi_UvUhQ‘‘
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-6354
(ریلیز آئی ڈی: 2325435)
وزیٹر کاؤنٹر : 8